بابو بہت میلا کھایا
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر بابو بہت میلا کھایا کانپور سے ایک کیمیا گر ... سرکار بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں کیمیا کا نسخہ حاصل کرنے کے لئے حاضر ہوا - کئی دنوں تک بابا صاحب سے اپنا مدعا عرض کرتا رہا ... یہاں تک کہ چار ماہ گزر گئے - تنگ آکر ایک روز سرکار سے عرض کیا کہ ... دال چاول کھاتے کھاتے تھک گیا ہوں - سرکار تاج الاولیاء نے فرمایا ... جس لنگر خانے کی تو بات کرتا ہے ، اس لنگر خانے سے ہم بھی کھاتے ہیں - یہ سن کر وہ خاموش ہوگیا - چند دنوں بعد ، ایک دن بابا صاحب ... محمد بیگ صاحب بٹن والے کے مکان پر تشریف فرما تھے - کیمیا گر وہاں پہنچ گیا اور موقع پا کر بابا صاحب سے عرض کیا ... سرکار میرے لئے اب کیا حکم ہے ، جواب میں آپ نے فرمایا ..." بابو بہت میلا کھایا تھا ، اس کی صفائی ہوگئی اب صرف دال روٹی ملے گی ، جا کو آؤ "- مطلب یہ کہ تم نے غلط کام کرک...