جنگ بلقان کی کمان
کشف و کرامات جنگ بلقان کی کمان فرید خان صاحب کہتے ہیں ... جس زمانہ میں ... بابا تاج الدین اولیاءؒ واکی شریف میں مقیم تھے - میں اور پروفیسر عبدالقوی صاحب .... سرکار تاج الاولیاء کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت بابا صاحب ... واکی سے سات آٹھ میل دور ایک کاشت کی زمین پر ( کھیت میں ) تشریف فرما تھے - اس کھیت کے چاروں طرف ببول کے درخت تھے - زائرین درختوں کے نیچے بیٹھے تھے - بابا صاحب کھیت میں پتھر چن چن کر ڈھیر کر رہے تھے - ہم دونوں بھی پتھر جمع کرنے لگے .. پتھروں کا دو ڈھائی فٹ اونچا ڈھیر ہوگیا تو سرکار نے فرمایا ... اب دوسرا ڈھیر بناؤ اور جلد بناؤ - دوسرا ڈھیر بھی تیار ہوگیا - اس کے بعد سرکار تاج الاولیاء نے ایک لکڑی ہاتھ میں لے کر فوجی احکام جاری کرنا شروع کردیئے - لکڑی سے اشارہ کرتے تھے ... فلاں ڈویژن ادھر جاؤ ... اٹیک فائر شوٹ ، اس قسم کے احکام ایک خاص کیفیت میں جاری فرما رہے ...