Posts

Showing posts from January 21, 2026

قیام شکردرہ

Image
      قیام  شکر  درہ    ناگپور کے راجہ  ... رگھو ویر راؤ بھونسلے  ... بابا تاج الدین اولیاء سے بڑی محبت اور عقیدت رکھتے تھے - واکی شریف میں بھی بابا صاحب  کی خدمت میں اکثر آتے رہتے - سرکار تاج الاولیاء بھی ان کی محبت سے بہت متاثر تھے - سن 1919ء  میں بابا تاج الدین اولیاء کے  عاشق صادق جناب کاشی ناتھ راؤ پٹیل انتقال کرگئے - پٹیل صاحب کے انتقال کے  کچھ عرصے بعد راجہ رگھو جی راؤ  ... بابا صاحب سے  ملنے  واکی شریف آئے اور گزارش کی کہ آپ ہمارے ساتھ شکردرہ چلیں - راجہ صاحب کی درخواست قبول کی گئی -  1920ء  میں سرکار تاج الاولیاء  .. راجہ صاحب کے ہمراہ شکردرہ لال محل تشریف لائے - جب محل کے دروازے پر پہنچے تو راجہ  صاحب سے فرمایا  ... "  ہاؤ جی بڑے بھائی  .. ہم اس دروازے سے آئے تو ہیں مگر اس دروازے سے جائیں گے نہیں " -  راجہ صاحب نے لال محل کی ایک کوٹھی آپ کے قیام کے لئے وقف کردی - شکردرہ تشریف لانے کے بعد  ... راجہ صاحب نے دیکھا کہ بابا صاحب تمام دن   پیدل ...