بہادر گھوڑا
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر بہادر گھوڑا محمد اسمعیل خان صاحب عرف چھٹکا پٹیل آف بالا گھاٹ نے ... اس گھوڑے کو سرکار تاج الاولیاء کی نشاندہی پر ... ایک دیہات کے مال گزار سے دو سو روپیہ میں خرید کر ... بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں پیش کیا - یہ گھوڑا بابا صاحب کے وصال تک ان کی خدمت میں رہا - سرکار تاج الاولیاء اکثر اپنے گلے کے تمام ہار اتار کر اس کے گلے میں ڈال دیتے تھے - اس گھوڑے کا نام آپ نے بہادر رکھا تھا - سرکار کا جب وصال ہوا تو تجہیز و تکفین کا سامان لانے کے لئے تانگہ کی ضرورت ہوئی - سب کا خیال یہی تھا کہ سرکار کی آخری خدمت اسی گھوڑے تانگے سے لی جائے مگر ہیرا لال کوچوان کو یہ گوارا نہ تھا کہ اب گھوڑا تانگہ کسی اور کی سواری میں استعمال ہو - آخر خادموں کے اصرار پر گھوڑے کو جوتا گیا - سامان لے کر بدھوار محل سے واپسی پر دربار کے قریب آنے سے پہلے بہادر ایک جگہ رک گیا اور ایک پیر اٹھا لیا -...