دیوانہ نہیں ہوتے
کشف و کرامات دیوانہ نہیں ہوتے بابا یوسف شاہ تاجی فرماتے ہیں ... ابتدائی زمانہ میں ہم ناگپور شریف سے اجمیر شریف آئے اور کلو پاشاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ہمیں اپنا جبہ اتار کر پہنا دیا - جبہ پہننے کے بعد ہماری آنکھیں کھل گئیں ، کان کھل گئے ، جانے کہاں کہاں کی آوازیں سنائی دینے لگیں اور جانے کیسی کیسی صورتیں نظر آنے لگیں - زمان و مکان کے فاصلے سمٹ گئے حاضر غائب ایک ہوگیا ، جذب و مستی کا غلبہ ہوگیا - تمام دن اسی کیفیت میں گزرا - رات محبوب منزل میں مست و بے خود پڑے تھے کہ سرکار تاج الاولیاءؒ تشریف لائے اور مجھے اپنے ساتھ حوض پر لے گئے - وہاں بابا صاحب نے وضو فرمایا ... تمام اعضاء وضو آئینہ کی طرح تابناک ہوگئے ، مجھے بھی وضو کا حکم دیا ... میں نے بھی سرکار کے سامنے وضو کیا وہی کیفیت میری بھی ہوگئی - اس کے بعد فرمایا ... " دیوانہ نہیں ہوتے " مع اً ہمیں ہوش آ گیا اور وہ بات جاتی رہی -