Posts

Showing posts from January 13, 2026

دو تھال چرونجی

کشف و کرامات  دو  تھال  چرونجی   ایک روز سرکار تاج الاولیاءؒ  کا دربار لگا ہوا تھا کہ ایک چور حاضر ہوا - اس نے ایک حلوائی کی دکان میں چوری کی تھی اور اب پشیمان تھا  - سرکا ر نے اسے دیکھتے ہی فرمایا  ... بھاگ جا تیرا کام ہوگیا  - وہ چلا گیا - اس کے جانے کے تھوڑی دیر بعد حلوائی حاضر خدمت ہوا جس  کی دکان میں چوری ہوئی تھی - سرکار نے فرمایا  ... جا دکان پر بیٹھ  ... دو تھال چرونجی کے بہت ہیں -  وہ دکان پر پہنچا  دیکھا کہ دو تھال چرونجی کے بھرے رکھے ہیں - سارا دن خوب بکری ہوئی مگر تھالوں میں سے چرونجی کم نہ ہوئی وہ ویسے  کے ویسے بھرے رہے - وہ روز انہیں فروخت کرتا رہا  ،  کئی روز تک یہی حال رہا اور وہ مالا مال ہوگیا -