ذوق سماع - - 2
محفل سماع بابا صاحب کی عطا : حضرت فرید خان صاحب فضا فرماتے ہیں ... بابا تاج الدین اولیاء واکی شریف کے جنگل کے ایک بنگلہ میں تشریف فرما تھے ... میں دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا - دو قوال اپنا کلام سنا رہے تھے اور سرکار سکون سے سن رہے تھے ... اس مصرع کی تکرار جاری تھی ... بھر بھر جام پلا دے ساقی ... قوال معمولی سا تھا مگر قوالی کی کیفیات غیر معمولی تھیں ، مجھ پر خاص اثر تھا - میں نے اپنے دل میں کہا بابا کا میخانہ تمام دنیا پر کھلا ہوا ہے ... ساری دنیا فیضیاب ہورہی ہے ، کاش مجھے بھی کوئی جام عطا ہوتا - یہ خیال دل میں آ...