Posts

Showing posts from January 19, 2026

ناگ پور

Image
 ناگ پور    دیوگڑھ کے راجہ بھگتو شاہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بخت بلند شاہ رکھا - یہی وہ شخص ہے جس نے مسلم گونڈ راجشاہی  قائم کی - بخت بلند شاہ نے 1702ء میں دس بارہ گاؤں اور شکردرہ کو ملا کر ناگپور شہر قائم کیا - بخت بلند شاہ کی موت کے بعد چاند سلطان  راجہ بنا - چاند سلطان 1739ء میں انتقال کرگیا - اس کی موت کے بعد بخت بلند شاہ کی دوسری بیوی کے بیٹے ولی شاہ نے بغاوت کر کے  راجہ بننے کی کوشش کی -   اس موقع پر چاند سلطان کی بیوہ نے اپنے بیٹوں اکبر شاہ اور برہان شاہ کو راجہ بنانے کی غرض سے اس وقت کے طاقتور مرہٹہ راجہ    ...   راجہ رگھو جی بھونسلے اول  سے مدد مانگی - رگھوجی بھونسلے نے ولی شاہ سے جنگ کی اور اسے قتل کردیا  ... اس کے ساتھ ہی راجہ نے  چاند سلطان کے بڑے بیٹے برہان شاہ کو راجہ بنا دیا -  رگھو جی بھونسلے اول کی مشکل وقت میں ... اس مدد کے شکریہ کے طور پر  ... چاند سلطان کی بیوہ نے ناگپور کا علاقه بھونسلے راجہ کو تحفہ میں  دے دیا - اس طرح ناگپور  ،  بھونسلے خاندان کی ملکیت بن گیا ...