Posts

Showing posts from January 11, 2026

ہم جدھر دیکھتے سب میٹھا ہوجاتا

کشف و کرامات  ہم جدھر د یکھتے سب میٹھا ہوجاتا     ایک دن بابا صاحب اپنے ڈیرے کے قریب ایک نیم کے نیچے بیٹھے تھے کہ ایک  مریض خدمت میں حاضر ہوا  ... بابا تاج الدینؒ نے اسے  حکم دیا  ... اس کے پتے توڑتے اور کھا لیتے  - اس شخص نے نیم کے درخت کی طرف دیکھا اور نیم کی کڑواہٹ کا خیال کرکے کھڑا رہ  گیا-  بابا صاحب نے فرمایا  ... " ہوجی ،  ہم جدھر دیکھتے سب میٹھا ہوجاتا "  - اس نے بابا کا حکم پا کر ایک ٹہنی سے کچھ پتے توڑ کر چبائے  ،   ان میں کڑواہٹ کا نام بھی نہیں تھا  ... پتے میٹھے تھے - 

کنکر پتھر کی بریانی

کشف و کرامات  کنکر  پتھر  کی  بریانی    عطاءالرحیم صاحب سب انجینئر کے ڈی اے ... نے اپنی والدہ حجن کبرا   بی  ... کے حوالہ سے یہ واقعہ سنایا  ... ہمارا تعلق  جبلپور ،  سی  پی ،   انڈیا  سے ہے - میرے والد ریلوے میں ڈرائیور تھے - میری والدہ کی عمر اس وقت ایک سو دس  ( 110 )  سال کی ہے -  سرکار بابا تاج الدین اولیاءؒ کی   خدمت   میں اکثر حاضر ہوتی رہی ہیں -  ایک روز سرکار تاج الاولیاء ناگپور شریف کے ایک محلہ کے مکان میں داخل ہوئے - اس مکان کے مکین دو روز سے فاقوں میں مبتلا تھے  - بچے جب زیادہ پریشان کرنے لگے تو بچوں کی والدہ نے کنکر پتھر اور پانی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر  چڑھا رکھا تھا اور بچوں کو تسلی دے  رہیں تھیں کہ کھانا تیار ہورہا ہے - جب بچے بھوک سے بے تاب ہوگئے تو رونے لگے - ماں بھی کب تک تسلی دیتی اس کے بھی آ نسو  آگئے - بابا صاحب اسی وقت گھر میں داخل ہوئے اور اس مائی سے مخاطب ہوکر فرمایا  ... " اماں کیا پکا رہی ہو   "- یہ کہتے ہوئے آپ...