Posts

Showing posts from January 7, 2026

شہنشاہ ہفت اقلیم

کشف و کرامات  شہنشاہ ہفت اقلیم       حضرت فرید خان صاحب فضا کے بزرگوں کا سابق وطن اجمیر شریف تھا - وہاں حضرت کلو  پاشاہ  قطب اجمیر تھے - فضا صاحب  فرماتے ہیں کہ بچپن میں مجھے انہوں نے گود میں کھلایا -  پاشاہ صاحب  ... حضرت فضا صاحب سے بہت محبت کرتے تھے - کلو پاشاہ قلاقند  شوق سے کھاتے تھے - حضرت فضا صاحب کے والد بزرگوار بسلسلہ ملازمت ناگپور تشریف لائے تو یہیں مقیم ہوگئے - فضا صاحب کبھی کبھی اجمیر شریف جاتے تو حضرت کلو پاشاہ کی خدمت میں ضرور حاضری دیتے - ناگ پور شریف میں فضا صاحب کو  بابا تاج الدین اولیاء سے بے پناہ عقیدت ہوگئی تھی -  حضرت فضا صاحب جب بھی ناگپور سے باہر کہیں تشریف لے جاتے تو سرکا ر تاج الاولیاء سے اجازت حاصل کرکے جاتے -  ایک مرتبہ فضا صاحب  ... سرکار تاج الاولیاء کے خدمت میں جبہ اور قلاقند لے کر حاضر  ہوئے  ،  سرکار نے قبول کیا -  جبہ زیب تن فرمایا  ،  قلاقند بھی چکھا - بعد میں فضا صاحب نے اجمیر جانے کی اجازت چاہی جو  مل گئی -  فضا صاحب اجمیر شریف پہنچے -...