Posts

Showing posts from December 11, 2025

طرز تعلیم -- 1

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر طرز تعلیم  سرکار تاج الاولیاء کے دربار میں بظاہر ذکر اذکار اور اشغال ووظائف کا کوئی خاص  معمول نہیں تھا البتہ ہر شخص کی  تربیت  باطنی  اور  تزکیہ  نفس کا بڑا اہتمام تھا - کسی کو حکم ہوتا کہ وہ کھانا چھوڑ دے یا کم کردے  ... کسی کو کم سونے کا حکم دیتے  ... کسی سے  فرماتے زیادہ وقت خاموش رہے اور کسی کو گوشہ نشینی کی ہدایت فرماتے  ،  غرض کہ ہر شخص کو اس کے مناسب حال حکم ملتا - یہ سب امور اہل ظاہر کی نظر میں خلاف شرع معلوم ہوتے تھے ،  اس لئے وہ اعتراض کرتے تھے کہ یہ عمل شرعاࣧ جائز نہیں یا شریعت  کے خلاف ہیں مگر وہ حضرات یہ نہیں سمجھتے تھے کہ معالج اپنے مریضوں کو جائز چیزوں کا بھی پرہیز بتاتے ہیں - اسی طرح روحانی طبیب  بھی سالک کے امراض باطنی کا علاج جائز امور کی ممانعت سے کر سکتا ہے - قاضی سید امجد علی شاہ تاجی صاحب بیان کرتے ہیں  ... ایک مرتبہ حسب معمول بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں حاضر ہوا ،  جیسے ہی  قدم بوسی کی ،  سرک...