Posts

Showing posts from December 14, 2025

طرز تعلیم -- 6 ترک دنیا

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر ترک دنیا  کریم بابا تاجی فرماتے ہیں  ... میں نے ایک مرتبہ ارادہ کیا کہ اب حکمت کو چھوڑ کر توکل پر رہوں اور دنیا سے کنارہ کرکے الّله اللّه میں  مشغول ہوجاؤں - اس خیال میں چند دن گزرے تھے کہ ایک روز خواب میں دیکھتا ہوں  ...  بابا تاج الدین ایک پلنگ پر تشریف فرما ہیں  اور میرے کئی   پیر بھائی ان کی خدمت میں موجود ہیں -  میں قریب ہوکر قدم بوس ہوا تو سرکار نے فرمایا  ...  کیوں جی اب بہت دیر دیر میں ملا کرتے ہو  ،  آج کل کیا کام کرتے ہو  ...   میں نے جواب دیا  ... جو حضور فرمائیں  ...   بابا صاحب نے فرمایا  ... ابھی دوا درمن ہی کا کام کرتے نا  ،  یہی اچھا ہے  ،  ترک دنیاکاروبار چھوڑ کر الگ ہونےکا نام نہیں  ...  اپنے دل سے ان خیالات کو ترک کرو جو اللّہ تک پہنچنے میں حائل ہوتے ہیں ،  بس یہی ہے  ترک دنیا -

طرز تعلیم --5- یک در گیر

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر  یک در گیر      بابا یوسف شاہ تاجیؒ فرماتے ہیں  ... ایک دفعہ ہم نے  ارادہ کیا کہ خواجہ غریب نوازؒ کے عرس شریف میں حاضری دیں -  سرکار تاج الاولیاءؒ کی خدمت میں اجازت کی غرض سے حاضر ہوئے - ہمیں دیکھتے ہی سرکار نے ڈانٹ کر فرمایا  ... معین الدین تیرا باپ  لگتا ہے - ہم متنبہ ہوئے اور ارادہ منسوخ کردیا -  ایک مال دار صاحب ... بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں حاضر ہوئے - قدم بوسی اور  زیارت کے بعد سرکار سے اجازت لے کر  جانے لگے - بر سبیل تذکرہ خداموں سے کہا کہ اجمیر شریف حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللّه علیہ کی خدمت میں جاؤں گا  ... اس پر  عبدالرحمن صاحب اور نورا قوال وغیرہ نے ان سے کہا کہ ہم کو بھی ساتھ لے چلئے - انہوں نے کہا اچھی بات ہے چلو لے چلتا ہوں -  یہ لوگ سرکار کے پاس حاضر ہوئے -  نورا قوال نے جرأت کرکے آپ سے اجازت طلب کی  ... بابا حکم ہو تو اجمیر شریف جاتا ہوں  ...   سرکار نے فرمایا  ... ہمارا جو کھایا ہے وہ...

طرز تعلیم -- 4 دست سوال دراز نہ کر

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر دست  سوال  دراز   نہ  کر   بابا تاج الدین اولیاءؒ نے دست سوال دراز کرنے  کو سختی سے منع فرمایا - ہزاروں مفلس نادار حاضر ہوتے مگر آپ ان کے سوال کرنے  سے پہلے ایسے انتظامات فرمادیتے کہ وہ مالا مال ہوجاتے اور اپنے اپنے مقامات کو لوٹ جاتے -   ایک صاحب سائل بن کر معہ   بیوی بچوں کے سرکار تاج الاولیاء کی خدمت میں حاضر ہوئے  - ان کے دل میں یہ خیال تھا کہ بابا صاحب  کی خدمت میں ہزاروں افراد کا اجتماع ہوتا ہے  ...  ایک ایک   پیسہ بھی خیرات دیں گے تو اچھا گزارہ ہوجائے گا - لیکن  سرکار کو یہ کب  گوارا تھا - آپ نے ان کو تخم   پنواڑ عطا کی اور فرمایا اس کی  چائے فروخت کیا کرو - چند ہی روز میں الّله کا فضل ہوگیا اور ان کی مفلسی  دور ہوگئی -  قاضی امجد علی شاہ صاحب کی بمبئی سے طلبی ہوئی تو وہ اپنے کسی دوست کے سفید کپڑے   پہن کر سرکار کی خدمت میں   پہنچے  - جب قدم  بوس ہوئے...