وصال مبارک
وصال مبارک وصال کی پیشن گوئیاں : ماہ ذ ی القعدہ ٣ ٤ ٣ ١ ھ ( جون 1925ء ) میں بابا تاج الدین اولیاء حسب معمول گھومنے نکلے اور ڈگوری کے پل پر بیٹھ گئے - بہت سے لوگ آپ کے قریب بیٹھ کر اپنی اپنی مرادیں عرض کر رہے تھے - بابا صاحب میری ( کریم بابا تاجی ) طرف مخاطب ہوکر فرمانے لگے ... تاج العارفین ، سراج السالکین ، تاج الملوک جانتے ہو یہ کون ہیں ؟ میں نے جواب دیا ... آپ کے سوا کون ہوسکتا ہے - آپ نے فرمایا ... ہو بابو - ایک لمحہ کے بعد پھر فرمایا ... عید کا چاند دیکھا کیا ؟ میں نے عرض کی ... رمضان...