اب صبر کرتے جی اماں
کشف و کرامات اب صبر کرتے جی اماں میری پیدائش قاضی محلہ ناگپور کی ہے - بابا صاحب کے کرم سے میں پولیس میں ملازم رہا - سب انسپکٹر ہوکر ریٹائر ہوا - میرے ماموں اور ایک نوجوان برطانیه کی فوج میں بھرتی ہوکر ہانگ کانگ وغیرہ چلے گئے تھے - 1914ء کی جنگ ختم ہونے کے بعد بہت سے فوجی واپس آگئے لیکن میرے ماموں اور ان کا نوجوان ساتھی نہیں آئے - نوجوان کی والدہ بے حد پریشان تھیں - چند حضرات نے ان کو مشورہ دیا کہ بابا تاج الدینؒ سے جا کر عرض کرو ، انشاء اللّٰه تمہارا لڑکا ان کی دعا سے آجائے گا - چنانچہ یہ مائی ... سرکار تاج الاولیاء کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور قدم مبارک پکڑ کر گڑگڑا کر بے حد رقت کے ساتھ عرض کرتی رہیں کہ بابا میرے لڑکے کو بلا دو ، جب تک میرے لڑکے کے آنے کی خبر آپ نہ دیں گے میں قدم مبارک نہیں چھوڑوں گی - رحم دل بابا صاحب نے تھوڑی ہی دیر بعد فرمایا ... نیم کے درخت کے پاس جاکر دیکھو کون سو رہا ہے - یہ مائی نیم کے درخت کے پاس گئیں جو قریب ہی تھا ......