شان تاج الاولیاءؒ - 2
شان تاج الاولیاءؓ یہ ایک بہت ہی خاص اور منفرد اظہار عقیدت ہے جو صرف سرکار تاج الاولیاءؒ کی بارگاہ میں ہی دیکھا گیا - آپ کی حیات ظاہری میں چادریں جلوس کے ساتھ شہر کا گشت کرتی ہوئی لائی جاتیں اور بابا صاحب کو پیش کی جاتیں - چند حضرات نے کمشنر کو درخواست دی کہ چادریں مزارات پر چڑھائی جاتی ہیں - یہ ایک نیا شگوفہ نکالا گیا ہے کہ زندہ پر چادر چڑھائی جارہی ہے ، اسے روکا جائے - چنانچہ ایک روز اس درخواست پر عمل درآمد کچھ اس طرح ہوا کہ چادر کے جلوس کو انگریز ایس پی نے روکا اور کہا کہ یہ ایک غلط کام ہورہا ہے ... اس کی وضاحت کرو ، ہمیں مطمئن کرو تو جلوس آگے جائے گا ورنہ نہیں - جلوس کے شرکاء میں سے ایک صاحب نے کہا کہ اس کا جواب تو بابا سرکار ہی دے سکتے ہیں - ایس پی نے کہا ... جلوس روکو اور ہمیں جواب لا کر دو - وہ صاحب بولے کہ ، صاحب آپ کے پاس جیپ گاڑی ہے آپ ہمارے ساتھ چلیں اور بابا صاحب سے جواب لے لیں - وہ ایس پی ان لوگوں کے ساتھ چلا جیسے ہی یہ لوگ سرکار تاج الاولیاء کی خدمت میں...