اللّٰه کہاں ہے
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر اللّٰه کہاں ہے اسماعیل خان صاحب ... حضرت قاضی بابا کی خدمت میں اکثر تشریف لاتے تھے - یہ بزرگ حضرت بابا تاج الدین اولیاءؒ کے حاضر باش اور عاشق تھے - وہ فرماتے تھے سرکار مجھے بڑے بھائی کہہ کر مخاطب فرماتے تھے - ایک روز انہوں نے اپنے عزیز کا واقعہ سنایا - میرے ایک عزیز بی - اے کے طالب علم تھے - دو سال سے فیل ہورہے تھے - بالکل دہریہ تھے - میں نے کئی بار بابا صاحب کا ذکر کیا اور ان سے کہا کہ تم ایک بار سرکار کی خدمت میں چلو ، میں عرض کروں گا تم پاس ہوجاؤ گے - لیکن ایسا شخص جو اللّٰه کو نہ مانے وہ بزرگوں کی خدمت میں کس طرح حاضر ہوسکتا تھا - تیسرے سال جب فیل ہوئے تو آنکھیں کھلیں اور بابا صاحب کی خدمت میں چلنے کے لئے مجھ سے کہا - تب میں نے ان سے کہا کہ تمہیں سرکار کے پیر پکڑنا ہوں گے ... جب تک وہ تمہیں خوشخبری نہ سنا دیں ، پیر پکڑے ہی رہنا - ...