ذوق سماع - - 1
ذوق سماع بابا تاج الدین اولیاءؒ سماع یعنی قوالی کا ذوق رکھتے تھے ... خوش الحانی آپ کو پسند تھی - بزم میلاد حکماࣧ منعقد ہوا کرتی تھی - قوالوں اور گانے والوں کو سرکار تاج الاولیاء حاضری کا موقع دیتے ... اس طرح ان کی دل جوئی اور پرورش ہوتی - آپ جب شہر سے باہر جنگلوں میں نکل جاتے ... تو مجمع کے ساتھ قوال بھی پیچھے اپنا کلام سناتے چلتے - ایک روز بارش ہورہی تھی ... مجمع ساتھ تھا ... آپ ایک جنگل میں چل رہے تھے اور سب سے آگے تھے ... قوال کچھ فاصلہ پر تھے اور یہ کلام پڑھ رہے تھے ... آدمی پہلے محبت میں بگڑے تو بنے جب ملے خاک میں دانہ تو شگوفہ نکلے بابا صاحب یہ شعر سن کر پلٹے اور رک کر فرمایا ... ہو حضرت جیسے ہم بگڑے - ایک مرتبہ اسی طرح قوال مندرجہ ذیل شعر پڑھ رہا تھا ... عشق کیا شے ہے کسی کامل سے پوچھا چاہئیے کس طرح جاتا...