مائی نوری
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر مائی نوری کراچی میں ایک نو مسلم بزرگہ مائی نور محمدی ( مائی نوری ) کا قیام تھا - یہ مائی حضرت بوعلی شاہ قلندؒر کی حاضر باش رہیں اور قلندر صاحب سے اس قدر عشق ہوگیا کہ گھر بار ... عزیز اقارب سب کو خیر باد کرکے مذہب اسلام قبول کرلیا - مائی صاحبہ کو حضرت قلندر صاحب کی زیارت کا شرف بھی حاصل ہونے لگا - جب لگن اور بڑھی تو ان کی خواہش ہوئی کہ سرکار بو علی شاہ قلندر خواب کے بجائے بیداری میں نظر آ ئیں - چونکہ عشق صادق تھا ... حضرت بو علی شاہ قلندر نے مائی صاحبہ کو بشارت دی کہ تو بیداری میں مجھے دیکھنا چاہتی ہے تو ناگپور جا ... تاج الدین کی شکل میں ... میں وہاں موجود ہوں - چنانچہ مائی نوری ناگپور پہنچیں - سرکار تاج الاولیاء نے مائی کے دربار پہنچنے سے پیشتر حاضرین سے مخاطب ہوکر فرمایا ... چلو رے ہماری جوگن آرہی ہے - یہ فرماکر سرکار تاج الاولیاءؒ اسٹیشن کی طرف روانہ ہوئے اور اسٹیشن سے ایک فرلانگ قبل آپ رک گئے...