طرز تعلیم - - 2 مرشد کامل
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر مرشد کامل سرکار تاج الاولیاءؒ کے غلاموں میں ... میں ( قاضی امجد علی تاجی ) سب سے زیادہ اڑیل تھا ، غلطیاں بہت کرتا تھا ... ایک مرتبہ سرکار نے مجھ غلام کے سر پر پانچ عدد نعلین مبارک رسید کیں - اس پر مجھے ناز ہے کہ میں اپنے آقا کا جوتے خور بھی ہوں اور کفش بردار بھی - سرکار نے واکی شریف میں اپنی نعلین مبارک عطا فرمائی تھیں ، وہ مجھ سے بچھڑ گئی تھیں - جس کا مجھے بے حد صدمہ تھا - میرے رحم دل آقا نے 3 مارچ 1957ءکو بتوسط کریم بابا صاحب ... قاضی امین الدیؒن صاحب کے انتقال کے بعد ، ان کے پاس سرکار کی جو نعلین مبارک تھیں ، وہ مجھے عنایت فرمادیں - میرے حضور تربیت میں مروت نہیں برتتے تھے ... شیخ جؒی بھائی ، خادم دربار ، آگرہ والوں کو انیس روز صرف پانی پلا کر رکھا اور تلاوت قرآن پاک کراتے رہے - ننگے بابا عبدالرحمؒن صاحب کو عیسائیوں کے قبرستان میں بٹھا کر تعلیم دی ... وہاں شروع میں تو انگریز پادریوں ...