درازئ عمر کی دعا
کشف و کرامات درازئ عمر کی دعا میری دادی مرحومہ رائے پور کی رہنے والی تھیں - اللّٰه تعالیٰ نے انہیں اولاد کثیر عطا کی تھی لیکن ان کے بچے کم سنی ہی میں فوت ہوجاتے تھے - ایک مرتبہ ان کے دو لڑکے شدید بیمار ہوگئے - ان بچوں کا بہت علاج کرایا ، بارگاہ الٰہی میں بڑی دعائیں مانگیں لیکن مشیت ایزدی کو کچھ اور ہی منظور تھا - ایک بچہ کا انتقال ہوگیا ، دوسرے کی حالت بھی ناگفتہ بہ تھی - جس بچے کا انتقال ہوگیا تھا اس کی تدفین کرکے عزیز و اقارب گھر آئے تو گھر میں کہرام مچا ہوا تھا ... یعنی دوسرا بچہ بھی اللّٰه کو پیارا ہوگیا - یہی وہ زمانہ تھا جب بابا تاج الدین اولیاءؒ کا شہرہ دور دور تک پھیل چکا تھا - وہ اپنے دوسرے دو لڑکوں کو لے کر بابا صاحب کے دربار میں حاضر ہوئیں اور سرکار تاج الاولیاء سے دونوں بچوں کی دراز ئ عمر کی التجا کی - بابا صاحب نے میرے والد مرحوم کو دیکھ کر فرمایا ... اماں چھوٹے میاں ووٹے میاں اچھے رہتے - لیکن ان کے بڑے بھائی کو دیکھ ک...