پاگل جھونپڑی
پاگل جھونپڑی پاگل خانے کے ایک کمرے میں آپ کو بند کردیا گیا لیکن اکثر آپ کمرے سے باہر نظر آتے ... جب آپ کی طبیعت چاہتی کامٹی پہنچ جاتے اور پاگل خانے میں بھی موجود ہوتے - چونکہ آپ کی شہرت پھیل چکی تھی اس لئے اب پریشان حال مراد مندوں نے پاگل خانے کا رخ کیا اور مخلوق خدا جوق در جوق پاگل خانے پہنچنے لگی ... جو حاضر ہوتا اپنی مراد لے کر واپس لوٹتا - اس شہرت کی وجہ سے گورنمنٹ نے آپ کے دیدار کو آنے والے حضرات کے لئے فیس مقرر کردی - شروع میں فیس دو آنہ مقرر کی ... لیکن لوگوں کا ہجوم کم نہ ہوا چنانچہ فیس بڑھاتے بڑھاتے ایک روپیہ کردی گئی ... ل یکن پبلک اس کے باوجود ٹوٹی پڑ رہی تھی - جب فیس ایک روپیہ کردی گئی تو اس سے گورنمنٹ کو کثیر آمدنی ... ہزاروں روپیہ کی ہونے لگی ... اس آمدنی میں سے گورنمنٹ نے پاگل خانہ میں تاج الدین باغ اور تاج الدین محل بنوایا تاکہ لوگ حکومتی انتظامیہ کی اس روش پر اعتراض نہ کرسکیں - پاگل خانے کے انچارج ڈاکٹر...