Posts

Showing posts from January 3, 2026

طے الارض

  کشف و کرامات  طے الارض  زمان و مکان کے فاصلوں کا سمٹ جانا اور دور دراز مقامات پر چشم زدن میں پہنچ جانا اور دوسروں کو بھی پہنچا دینا   ... کرامت ہے جسے   طے الارض کہاجا تا ہے -  اولیاء اللّٰه کی یہ روایت ہمیشہ سے چلی آرہی ہے کہ وہ آن واحد میں جہاں چاہتے ہیں پہنچ  جاتے ہیں -  زمان  و مکان کے فاص لے پلک جھپکنے میں طے کرلیتے ہیں -  حضرت بابا تاج الدین اولیاء کی یہ مشہور زمانہ خصوصیت رہی ہے کہ آپ چشم زدن میں دور دراز مقامات پر پہنچ جاتے اور اپنی جگہ پر  بھی موجود ہوتے - دوسرے مقامات پر پہنچ کر   احکامات دیتے اور لوگوں کی مشکل کشائی فرماتے -  آپ کا ارشاد مبارک ہے  ... "  ہم اپنے  نام کے ساتھ رہتے ہیں  " - یہاں ایک خاص واقعہ پیش کیا جارہا ہے جس کے راوی  ...   ہیرا لال تانوے صاحب ہیں جو بابا صاحب کے تانگہ  کے کوچوان تھے -  ایک روز سرکار تانگہ میں تشریف فرما تھے اور مہاراج باغ کی سیر ہورہی تھی  ،  اچانک سرکار نے بہت زور سے فرمایا  ... "   بڑھا رے گاڑی...