شاہ دلق پوش
شاہ دلق پوش قدرت نے حضرت بابا سید محمّد تاج الدین رحمتہ اللہ علیہ کو صالحین اور گروہ صوفیا کی ایسی جماعت کا سرخیل بنا کر سرزمین پاک و ہند میں ظاہر کیا ... جن کے سلسلہ کو جملہ سلاسل تصوف میں ایک نمایاں مقام حاصل ہونا تھا اور جن کی روحانیت کی ضیاء پاشیوں میں روز افزوں اضافہ ہونا تھا - حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں کہ ... جس طرح تالاب کی سطح آب پر رات کو منعکس ہونے والے ستارے صبح کو دھندلا جاتے ہیں بالکل اسی طرح سلاسل تصوف اور زمانوں کی نسبتیں قائم ہیں - ایک زمانے میں ایک سلسلہ مقبول ہوتا ہے تو دوسرے زمانے میں دوسرا اور یہ دستور ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہے - سلسلہ تصوف کی مقبولیت کا تعین بھی غیبی قوتیں کرتی ہیں - حضرت بابا سید محمّد تاج الدین کا سلسلہ فیض جس تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے ... وہ قوی دلیل ہے کہ رب قدیر نے اس سلسلہ کو عصر رواں کے مقبول ترین سلسلوں میں ایک امتیاز عطا فرمایا ہے اور کیا عجب ہے کہ اس صدی کے اختتام تک اس کا پھیلاؤ برصغیر سے نکل کر باہر کی دنیا میں فیضان عام کرن...