ولی ساز
ولی ساز لاریب جو صدق دل سے خدا اور خدا والوں کا ہوجاتا ہے ... تو وہ ریب ہی سے پاک نہیں ہوتا بلکہ خدا اور خدا والے بھی اس کے ہوجاتے ہیں ... چنانچہ یہ بات مشہور ہے کہ بندہ ایک بار ان کا ہو تو وہ سو بار اس کے ہوجاتے ہیں - وہ کسی کا احسان پسند نہیں فرماتے وہ تو اللہ کے بندوں کی خدمت کرنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں .. یہاں تک کہ زندگی کو بندگی کے سانچے میں ڈھال کر ما سوا اللہ سے بےنیاز فرما دیتے ہیں - اہل الله فرماتے ہیں .. جب روحانی شمعیں روشن ہوجاتی ہیں تو گرد و پیش کے تمام ماحول سے تاریکیاں از خود چھٹ جاتی ہیں ... یہاں تک کہ نسل بعد نسل ان کی شعاعیں چھن چھن کر فیوض و برکات لٹاتی رہتی ہیں - غیر منقسم ہندوستان کا کون سا ایسا اہل دل و اہل نظر ہے جو حضرت بابا سید محمد تاج الدین ناگپوری رحمتہ اللہ علیہ کے نام نامی سے مع کمالات واقف نہیں - اس مرد کامل نے صرف سی پی ہی کو اپنے گوہر یکدانہ سے آب و تاب نہیں بخشی بلکہ سی پی کے اس موتی نے ہر خطہ کو اپنی روحانیت سے مرکز نور و معرفت بنا دیا - یہ ولی بر حق محض مسلمانوں ہی کا رہنما...