پلیگ
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر پلیگ یہ معلوم نہ ہوسکا کہ بابا تاج الدین کی حیات مبارکہ میں ناگپور ، واکی اور اطراف کے علاقوں میں پلیگ یا طاعون کی وبا کتنی بار پھیلی - سرکار تاج الاولیاء کے تذکروں میں پلیگ سے متعلق چار روایات ملتی ہیں ... یہاں چاروں روایات کو پیش کیا جارہا ہے - حضرات حسنین کریمین علیہ الصلوٰة والسلام سے فدائیت کی نسبت بابا تاج الدین اولیاء کے تمام حالات میں نمایاں تھی - ناگپور میں پلیگ شدت سے پھیلا اور لوگوں نے اس بلا سے نجات کے لئے آپ سے درخواست کی چنانچہ ایک جلوس مرتب کیا گیا - سب سے آگے خود بابا تاج الدین اپنے ہاتھ میں سبز علم اٹھائے روانہ ہوئے اور ... امام دیں سلطان مدینہ شاہوں کے سردار حسینؑ ... زبان مبارک پر جاری تھا - بابا صاحب نے اس جلوس کے ساتھ شہر کے گلی کوچوں میں گشت لگایا ... پلیگ تیزی سے شہر سے ختم ہوگیا - بابا عبدالکریم صاح...