طرز تعلیم -- 3 - رزق کا ادب -- ایثار -- امانت
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر رزق کے ادب کی تعلیم : ایک روز سرکار لنگر خانے کی طرف تشریف لے جارہے تھے ، راستہ میں چاول کے چند دانے زمین پر پڑے ہوئے د یکھے - آپ وہاں رک گئے اور تمام چاول چن کے اپنی ہتھیلی پر رکھے اور دوسرے ہاتھ سے صاف کرکے نوش فرمائے - اس کے بعد پیشانی کا پسینہ ہاتھ سے صاف کرکے فرمایا ... یہ تاج الدین کے پسینہ کی کمائی کا پیسہ ہے - ایثار کی تعلیم : ایک روز بابا یوسف شاہ تاجی اور چند تاجی بھائی ... ایک جامن کے درخت کے سائے میں بیٹھے مصروف گفتگو تھے - اسی راستہ سے ایک شخص کچھ مٹھائی لے کر بابا صاحب کو پیش کرنے جارہا تھا - ان لوگوں نے اسے روکا اور مٹھائی اس سے لے کر سب نے کھائی - سب کا خیال یہ تھا کہ سرکار تاج الاولیاء ت...