Posts

Showing posts from January 17, 2026

شان تاج الاولیاءؒ - - 1

شان تاج الاولیاءؓ    دربار سرکار دو عالم  صلی اللّٰه علیہ وآ لهٖ وسلّم  :        سرکار تاج الاولیاء حضرت بابا سید محمد تاج الدین ناگپوریؒ کو روزانہ دربار رسالت مآب  صلی اللّٰه علیہ وآ لهٖ وسلّم میں حاضر ہونے کی  سعادت حاصل تھی - ایک روز بابا صاحب  کے چچا زاد بھائی سید یوسف صاحب آپ کے کمرے کے سامنے آپ سے مصروف گفتگو  تھے کہ سرکار تاج الاولیاء نے ارشاد فرمایا  ... " بڑے بھائی  ! تم بیٹھو ،  ہم ابھی آتے ہیں " -  جس کمرہ میں آپ تشریف لے گئے تھے اس  میں ایک ہی دروازہ تھا - جب بابا صاحب کو گئے ہوئے کافی دیر ہوگئی تو یوسف صاحب نے  کمرے میں جھانک کر دیکھا  ... بابا صاحب کمرہ میں موجود نہیں تھے - کچھ دیر بعد سرکار اسی  کمرہ سے برآمد ہوئے - یوسف صاحب نے  دریافت کیا  ... بابا آپ کہاں تشریف لے گئے تھے  ،  میں نے کمرہ میں دیکھا  ،  آپ موجود نہ تھے - ارشاد ہوا  ... "  ہو  بڑے بھائی !  روز  حاضری دیتا ہوں  ،  بڑے نانؐا سواری بھیجتے ہیں " -...