تقسسیم ہند کی پیشن گوئی
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر تقسیم ہند کی پیشن گوئی امراؤتی میں خواجہ محمد حسین صاحب پولیس انسپکٹر تھے - ایک روز بابا تاج الدین کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی ... حضور میں پولیس میں سپرنٹنڈنٹ ہوجاؤں اس کے لئے دعا فرمائیں - سرکار تاج الاولیاء نے فرمایا ... ہوجائے گا - سرکار کا جواب سن کر محمد حسین صاحب خوش ہوگئے اور ہمت کرکے عرض کی ... سرکار میرا تبادلہ بھی پنجاب ہوجائے - سرکار نے فرمایا ... یہ خلاف قانون ہے لیکن تو ایک چمٹا بنا کرلا تب بولیں گے - خواجہ محمد حسین صاحب سرکار کی دعا سے سپرنٹنڈنٹ ہوگئے اور امراؤ تی سے ناگپور آگئے - بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حسب الحکم چمٹا لے کر آئے اور سرکار کو پیش کیا - سرکار نے اپنے ہاتھ میں لیا پھر کندھے پر رکھا اور گھومتے رہے ، کبھی ہاتھ میں لیتے اور کبھی کندھے پر رکھتے - تھوڑی دیر اسی طرح کرتے رہے پھر ان کو واپس دے کر فرمایا ... ہوجائے گا مگر دیر لگے گی - اس زمانہ میں...