کرامات بعد از وصال-2
کرامات بعد از وصال ناگپور کا ایک نوجوان آدمی .. ایک گاڑی سے کچل گیا ... اس کا نچلا حصہ بالکل بےکار ہوگیا اور وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا چنانچہ وہ سینے کے بل رینگتا تھا - اکثر اسٹیشن کے پاس بھیک مانگتا پڑا رہتا تھا - اس کو بابا تاج الدین اولیاءؒ کا خیال آیا اور اسٹیشن سے مزار شریف تین چار مرتبہ سینے کے بل رینگتا ہوا حاضر ہوا اور بہت گڑگڑا کر اپنی صحت کے لئے عرض کیا - جب اس کو شفاء نہ ہوئی تو اس نے بابا تاج الدین اولیاء پر طعنہ زنی شروع کی - ایک رات سرکار تاج الاولیاء اس کے خواب میں تشریف لائے اور فرمانے لگے کہ ... اُٹھ ! وہ شخص سمجھ نہ سکا اور بدستور پڑا رہا - اس پر بابا صاحب نے اس کو تین لڈو اور ایک شربت کا گلاس عنایت فرمایا اور حکم دیا ... اُٹھ ، اس نے عرض کیا ... حضور نہ مجھے کمر ہے اور نہ پیر ہیں ، کیسے اٹھ سکتا ہوں ؟ اس بات پ...