Posts

Showing posts from December 8, 2025

جسم اطہر کی خوشبو

 جسم اطہر کی خوشبو  میر محمّد تاجی صاحب بیان کرتے ہیں  ... دربار تاج الاولیاءؒ میں جو تبرکات محفوظ ہیں  ... ان میں ایک رومال ہے جس سے بابا تاج الدین  اولیاؒء کا پسینہ مبارک  ،  آخری ایام میں خشک کیا گیا تھا  ... اس میں مشک و عنبر کی خوشبو آج بھی موجود ہے - ایک مرتبہ زیارت کے  موقع پر ایک محترمہ تشریف لائیں جو کافی عمر کی تھیں  ... اس ضعیفی میں بھی وہ حسین تھیں - ان بزرگہ  نے جب رومال کی زیارت کی تو زار  و قطار رونے لگیں -  زیارت سے فارغ ہونے کے بعد ان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا ... میرا قیام بمبئی میں تھا  ... بابا صاحب کی کرامات کی شہرت  سنتی تھی - مجھے سانس کی شکایت ہوگئی تھی،میں نے اپنے گھر میں بابا صاحب سے عرض کی   آپ کی کرامات کا بہت شہرہ ہے  ،  میری یہ  بیماری جاتی رہے تو میں آپ کی خدمت میں حاضری دوں گی چونکہ میں پردہ کی سخت پابند تھی اس لئے    فور اً خیال آیا کہ بابا صاحب کی  خدمت میں تو بے شمار لوگ ہوتے ہیں  ،  میں ان کے درمیان کیسے جاسکوں گی...