Posts

Showing posts from January, 2026

فرامین سرکار تاج الاولیاءؒ

 فرامین سرکار تاج الاولیاءؒ    سرکار بابا تاج الدین اولیاءؒ کے ارشادات نہایت بلیغ  پر معنی ہوتے تھے - کلام الملک ملک الکلام   آپ کے کلام کی صفت ہے -  یہاں سرکار تاج الاولیاء کے ارشادات عالیہ پیش کئے جارہے ہیں  -    ✦  بڑے صاحب  ( اللّٰه تعالیٰ  ) نے مجھے شہنشاہ ہفت اقلیم بنا کر بھیجا ہے -    ✦  ہمارے مرشد ہمارے نانا جان حضور  صلی اللّٰه علیہ وآ له وسلّم ہیں -    ✦  حضرت علیؑ نے دو آلو کھلا دیئے جب سے ہم ایسے ہوگئے  -   ✦  جناب  بی بی فاطمہ زہرہؑ  نے ہم کو   پیامبر  بنا کر بھیجا ہے  -   ✦  میں زہرہؑ کا لال ہوں  -    ✦  ہم امام حسن عسکریؑ کے پوتے ہیں  -   ✦  میں چراغ دین ہوں  -    ✦  تاج محی الدین  تاج معین الدین  شہنشاہ ہفت اقلیم ہوں  -   ✦  ہم شہنشاہ ہفت اقلیم  تاج ملت و دین ہیں  -   ✦  جتنے برے برے ہیں سب تاج الدین کے ہیں  ... اچھ...

کرامات بعد از وصال-2

  کرامات بعد از وصال   ناگپور کا ایک نوجوان آدمی .. ایک گاڑی سے کچل گیا  ... اس کا نچلا حصہ بالکل بےکار ہوگیا اور وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا چنانچہ وہ  سینے کے بل رینگتا تھا - اکثر اسٹیشن کے پاس بھیک مانگتا پڑا رہتا تھا - اس کو  بابا تاج الدین اولیاءؒ  کا  خیال  آیا اور اسٹیشن  سے  مزار  شریف تین چار مرتبہ سینے کے بل رینگتا ہوا حاضر ہوا اور بہت گڑگڑا کر اپنی صحت کے لئے عرض کیا -  جب اس کو شفاء  نہ ہوئی تو اس نے بابا تاج الدین اولیاء  پر  طعنہ زنی  شروع  کی - ایک رات سرکار تاج الاولیاء  اس کے خواب  میں  تشریف  لائے  اور فرمانے لگے  کہ  ...  اُٹھ ! وہ شخص سمجھ نہ سکا  اور  بدستور   پڑا رہا - اس پر بابا صاحب نے اس کو تین لڈو اور ایک  شربت  کا گلاس  عنایت فرمایا اور حکم دیا  ... اُٹھ  ،  اس نے عرض کیا  ... حضور نہ مجھے کمر ہے اور نہ   پیر ہیں  ،  کیسے اٹھ سکتا ہوں  ؟   اس بات پ...

کرامات بعد از وصال -1

کرامات بعد از وصال  حضرت قاضی بابا صاحب      56-  1955 ء میں حسب معمول چادر شریف لے کر دربار پہنچے تو مسجد تاج آباد شریف کے مؤذن  محمد شفیع  صاحب نے یہ واقعہ سنایا - شفیع صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خیال    پیدا ہوا کہ میں  بابا تاج الدین اولیاءؒ سے   بیعت حاصل کروں  ...  ساتھ ہی یہ خیال بھی آیا کہ بعد وصال   بیعت  ہوسکتی ہے یا نہیں - انہوں نے کسی شیخ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا - شیخ طریقت نے  عام معلومات کے تحت کہہ دیا کہ بعد وصال یہ کام ممکن نہیں - بیعت ہونا ہی چاہتے ہو تو کسی اور زندہ بزرگ کا ہاتھ تھام لو -  غریب مؤذن  یہ سن کر بہت مایوس ہوئے  اس صدمہ میں وہ رات کو سوئے - اسی رات سرکار تاج الاولیاء حیات الولی ان کے خواب  میں تشریف لائے اور سینہ ٹھونک کر فرمایا  ... "چلتے  پھرتوں کو آج بھی ولی  بناتا ہوں کہیں بھٹکنے کی ضرورت نہیں" - مؤذن  صاحب نے  قاضی بابا کو بتایاکہ   ... اس روز سے میری ظاہری و باطنی تعلیم    بابا صاحب فرمارہے ہیں -...

وصال مبارک

Image
وصال مبارک      وصال کی   پیشن گوئیاں  :                                                                                     ماہ  ذ ی القعدہ ٣ ٤ ٣ ١ ھ  (  جون 1925ء  ) میں  بابا تاج الدین اولیاء حسب معمول گھومنے نکلے اور  ڈگوری کے  پل  پر بیٹھ گئے - بہت سے لوگ آپ کے قریب بیٹھ کر اپنی اپنی مرادیں عرض کر رہے تھے -  بابا صاحب میری ( کریم  بابا تاجی )  طرف مخاطب ہوکر فرمانے لگے  ... تاج العارفین  ،  سراج السالکین  ،  تاج الملوک  جانتے ہو یہ کون  ہیں  ؟  میں نے جواب دیا ...  آپ کے سوا کون ہوسکتا ہے - آپ نے فرمایا  ... ہو  بابو  - ایک لمحہ کے بعد  پھر فرمایا  ... عید کا چاند دیکھا کیا   ؟  میں نے عرض کی  ... رمضان...

کمیٹی

  کمیٹی      جس زمانہ میں سرکار تاج الاولیاء شکردرہ لال محل میں تشریف فرما تھے  ... آپ کے پاس  نذر  نیاز  ،  روپیہ   پیسہ    بہت زیادہ   پیش ہونے لگا  - بابا صاحب کے بعض عزیزوں اور  دنیا دار  خدام   نے   دیکھا   کہ   مال  و دولت تو کافی آرہی ہے لیکن انہیں اس میں سے  کچھ نہیں مل رہا  ہے اس لئے کہ سارا انتظام راجہ رگھو جی راؤ کے پاس تھا -  بابا تاج الدین اولیاءؒ  ...   جنہوں نے عمر بھر ہندو  ،مسلمان کسی دھرم یا فرقہ میں فرق نہیں کیا   ،  صرف انسانیت کی خدمت کرتے رہے  ...  ان کے لئے مسلمانوں نے ایک کمیٹی بنا ڈالی - اس کمیٹی کے صدر نواب نیاز الدین خان اور سیکریٹری  یوسف شریف بیرسٹر   بنائے  گئے -  اس کمیٹی نے راجہ رگھو ویر راؤ بھونسلے پر مقدمہ دائر کردیا - مقدمہ کا مقصد یہ تھا کہ کسی طرح بابا صاحب کو لال محل سے لے جایا جائے -  اس مذموم مقصد کے لئے کمیٹی نے ایک درخواست ک...

قیام شکردرہ

Image
      قیام  شکر  درہ    ناگپور کے راجہ  ... رگھو ویر راؤ بھونسلے  ... بابا تاج الدین اولیاء سے بڑی محبت اور عقیدت رکھتے تھے - واکی شریف میں بھی بابا صاحب  کی خدمت میں اکثر آتے رہتے - سرکار تاج الاولیاء بھی ان کی محبت سے بہت متاثر تھے - سن 1919ء  میں بابا تاج الدین اولیاء کے  عاشق صادق جناب کاشی ناتھ راؤ پٹیل انتقال کرگئے - پٹیل صاحب کے انتقال کے  کچھ عرصے بعد راجہ رگھو جی راؤ  ... بابا صاحب سے  ملنے  واکی شریف آئے اور گزارش کی کہ آپ ہمارے ساتھ شکردرہ چلیں - راجہ صاحب کی درخواست قبول کی گئی -  1920ء  میں سرکار تاج الاولیاء  .. راجہ صاحب کے ہمراہ شکردرہ لال محل تشریف لائے - جب محل کے دروازے پر پہنچے تو راجہ  صاحب سے فرمایا  ... "  ہاؤ جی بڑے بھائی  .. ہم اس دروازے سے آئے تو ہیں مگر اس دروازے سے جائیں گے نہیں " -  راجہ صاحب نے لال محل کی ایک کوٹھی آپ کے قیام کے لئے وقف کردی - شکردرہ تشریف لانے کے بعد  ... راجہ صاحب نے دیکھا کہ بابا صاحب تمام دن   پیدل ...

ناگ پور

Image
 ناگ پور    دیوگڑھ کے راجہ بھگتو شاہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بخت بلند شاہ رکھا - یہی وہ شخص ہے جس نے مسلم گونڈ راجشاہی  قائم کی - بخت بلند شاہ نے 1702ء میں دس بارہ گاؤں اور شکردرہ کو ملا کر ناگپور شہر قائم کیا - بخت بلند شاہ کی موت کے بعد چاند سلطان  راجہ بنا - چاند سلطان 1739ء میں انتقال کرگیا - اس کی موت کے بعد بخت بلند شاہ کی دوسری بیوی کے بیٹے ولی شاہ نے بغاوت کر کے  راجہ بننے کی کوشش کی -   اس موقع پر چاند سلطان کی بیوہ نے اپنے بیٹوں اکبر شاہ اور برہان شاہ کو راجہ بنانے کی غرض سے اس وقت کے طاقتور مرہٹہ راجہ    ...   راجہ رگھو جی بھونسلے اول  سے مدد مانگی - رگھوجی بھونسلے نے ولی شاہ سے جنگ کی اور اسے قتل کردیا  ... اس کے ساتھ ہی راجہ نے  چاند سلطان کے بڑے بیٹے برہان شاہ کو راجہ بنا دیا -  رگھو جی بھونسلے اول کی مشکل وقت میں ... اس مدد کے شکریہ کے طور پر  ... چاند سلطان کی بیوہ نے ناگپور کا علاقه بھونسلے راجہ کو تحفہ میں  دے دیا - اس طرح ناگپور  ،  بھونسلے خاندان کی ملکیت بن گیا ...

شان تاج الاولیاءؒ - 2

شان تاج الاولیاءؓ    یہ ایک بہت ہی خاص اور منفرد اظہار عقیدت ہے جو صرف سرکار تاج الاولیاءؒ کی بارگاہ میں ہی دیکھا گیا - آپ کی حیات ظاہری میں  چادریں جلوس کے ساتھ شہر کا گشت کرتی ہوئی لائی جاتیں اور بابا صاحب کو پیش کی جاتیں - چند حضرات نے  کمشنر کو درخواست دی کہ  چادریں مزارات پر  چڑھائی جاتی ہیں - یہ ایک نیا شگوفہ نکالا گیا ہے کہ زندہ پر چادر چڑھائی جارہی ہے  ،  اسے روکا جائے -   چنانچہ ایک روز اس درخواست پر عمل درآمد کچھ اس طرح ہوا کہ چادر کے جلوس کو انگریز ایس پی نے روکا اور کہا کہ یہ ایک غلط کام  ہورہا ہے  ... اس کی وضاحت کرو  ،  ہمیں مطمئن کرو تو جلوس آگے جائے گا ورنہ نہیں - جلوس کے شرکاء میں سے ایک صاحب نے کہا  کہ اس  کا جواب تو بابا سرکار ہی دے سکتے ہیں - ایس پی نے کہا  ... جلوس روکو اور ہمیں جواب لا کر دو - وہ صاحب بولے کہ  ،  صاحب  آپ کے پاس جیپ گاڑی ہے آپ ہمارے ساتھ چلیں اور بابا صاحب سے جواب لے لیں -  وہ ایس پی ان لوگوں کے ساتھ چلا جیسے ہی یہ لوگ سرکار تاج الاولیاء کی خدمت میں...