Posts

Showing posts from August 13, 2025

فقر تاج دینی

Image
فقر  تاج  دینی   اسلامی فخر کی داستان طولانی ہے  ... فرد و ملت کا عروج باطنی صلاحیتوں کو بیدار کئے بغیر ممکن نہیں -  شرعی تقاضوں کے تحت تزکیہ باطن  کے بعد ظاہر کا حسن و سنوار زیب دیتا ہے - ظاہر و باطن کی میزان قائم رکھنا فقراء صاحبان امر کا کام ہے - شریعت کا تعلق تزکیہ نفس  ... رشد و ہدایت اور پابندی احکام کے ذریعے پہلے باطن کی اصلاح ہے پھر ظاہر کی طرف رجوع کرنا ہے - سلاسل طریقت تو ہیں ہی مقام قلب و روح کی باتیں  ... مقام عشق و امر سے کارفرمائی ... اس لئے صاحبان طریقت نے اول افراد ملت  کے باطن کی اصلاح کی جانب توجہ دی  ... یہ کام صرف صاحبان امر کے ہاتھوں تکمیل پاتا ہے کیونکہ قلب و روح کی دنیا ہے ہی امر کی دنیا جب یہ برکت بسم اللہ قلب و روح کی دنیا میں قم باذنی کردیا جاتا ہے  ... اس وقت ہر طالب حق رجوع الی الله ہوجاتا ہے -   ملت کی زندگی   میں یہ قم باذنی اکثر ہوا ہے - برصغیر  میں بابا فریؒد نے باطن کی جانب رجوع ہونے کی راہ کشادہ کی -  نخل اسلام کا باطن میں    بیج بونے کی   ضرورت یوں ...