تاج الدینؒ سمندر ہے
تاج الدینؒ سمندر ہے بھیکی پور جائس سے ایک صاحب عبدالصمد نامی دربار میں حاضر ہوئے - ان کی دلی خواہش تھی کہ سرکار بابا صاحب مجھے کشف عطا فرما دیں - جس وقت ان کو باریابی کا موقع ملا تو زبان دل سے سوال کیا کہ ... سرکار میرے دل کی آنکھیں کھل جائیں - بابا صاحب کے ہاتھ میں سلگی ہوئی بیڑی تھی ، وہ ان کو دی اور فرمایا ... یہ لو کشف - انہیں نے کش لیا تو قوت کشف بیدار ہوئی اور انہیں اپنے باطن میں روحانی صلاحیتوں کا انکشاف ہوا - سرکار تاج الاولیاء نے انہیں قوت تصرف بھی عطا فرما دی اور بہت سے شہروں کے نام لے کر فرمایا ... جاؤ ، ان تمام مقامات پر تمہارے پانی سے ہر مرض کو فائدہ ہوگا بلکہ مکمل شفا یابی ہوگی - یہ حضرت صاحب کرامت ہوکر واپس لوٹے - دنیا خود بخود ان کی طرف متوجہ ہوئی - لوگ اتنی کثرت سے ان کے پاس آنے لگے کہ جس مقام پر وہ قیام فرماتے ، وہاں گورنمنٹ کو ریلوے اسٹیشن اور پولیس اسٹیشن بنانا پڑتا - دور دور تک آپ کی شہرت ہوگئی - جہاں پانی پہنچتا اللّه کے حکم سے مریض کو شفاء ہوتی - پانی کے بےشمار بر...