بابا الله الله کرنا
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر بابا اللّٰه اللّٰه کرنا ایک حافظ صاحب پابند شریعت سرکار بابا تاج الدین اولیاءؒ کی خدمت میں ایک مقدمہ کی فتحیابی کے سلسلے میں حاضر ہوئے - سرکار نے ان کی طرف دیکھا ، اس کے بعد زمین پر کچھ لکھا اور فرمایا ... تمہارا کام ہوگیا ، تم جاؤ - یہ حضرت کچھ وقت اور آپ کے پاس ٹھہر کر فیض حاصل کرنا چاہتے تھے ، چند دن کے لئے رک گئے - ایک روز سرکار تاج الاولیاء جنگل میں چل رہے تھے ... یہ بھی ہمراہ تھے ، بابا صاحب جنگل کی ایک کٹیا میں اندر چلے گئے - اس میں ایک مائی صاحبہ تھیں - حافظ صاحب کے دل میں خیال پیدا ہوا ... کٹیا میں تنہا عورت ہے ، بابا صاحب کو تنہائی میں نہیں جانا چاہئیے - سرکار واپس لوٹے اور حافظ صاحب کی طرف اشارہ کرکے فرمایا ... اس کو نکالو یہ فسادی آدمی ہے ، اس کو بھگاؤ - یہ فرما کر پھر جنگل کی طرف چل دیئے - حافظ صاحب بہت پشیمان ہوئے اور معاف...