فرامین سرکار تاج الاولیاءؒ
فرامین سرکار تاج الاولیاءؒ سرکار بابا تاج الدین اولیاءؒ کے ارشادات نہایت بلیغ پر معنی ہوتے تھے - کلام الملک ملک الکلام آپ کے کلام کی صفت ہے - یہاں سرکار تاج الاولیاء کے ارشادات عالیہ پیش کئے جارہے ہیں - ✦ بڑے صاحب ( اللّٰه تعالیٰ ) نے مجھے شہنشاہ ہفت اقلیم بنا کر بھیجا ہے - ✦ ہمارے مرشد ہمارے نانا جان حضور صلی اللّٰه علیہ وآ له وسلّم ہیں - ✦ حضرت علیؑ نے دو آلو کھلا دیئے جب سے ہم ایسے ہوگئے - ✦ جناب بی بی فاطمہ زہرہؑ نے ہم کو پیامبر بنا کر بھیجا ہے - ✦ میں زہرہؑ کا لال ہوں - ✦ ہم امام حسن عسکریؑ کے پوتے ہیں - ✦ میں چراغ دین ہوں - ✦ تاج محی الدین تاج معین الدین شہنشاہ ہفت اقلیم ہوں - ✦ ہم شہنشاہ ہفت اقلیم تاج ملت و دین ہیں - ✦ جتنے برے برے ہیں سب تاج الدین کے ہیں ... اچھ...