Posts

Showing posts from January 16, 2026

انگشت شفاء

کشف و کرامات  انگشت شفاء     سرکار تاج الاولیاءؒ کے بھانجے جناب حسام الدین صاحب نے 1941 ء میں جب اپنی کتاب تذکرہ تاج الاولیاء پرنٹنگ کے لئے عہد  آفریں برقی پریس میں دی تو پریس کے مالک جناب مظہر اللّٰه صاحب بھی بابا صاحب کے پرانے معتقدین میں سے نکلے - انہوں نے اپنی   بیاض جو  1922ء  میں   بسلسلہ سفر ناگپور لکھی گئی تھی   ... حسام الدین صاحب کو مطالعہ کے لئے عنایت فرمائی -  اس بیاض میں سرکار تاج الاولیاء  کی ایک کرامت درج تھی جو درج ذیل ہے  ....  ایک یورپئین  خاتون جس کی بینائی جا چکی تھی اور ڈاکٹروں اور حکیموں نے جواب دے دیا تھا  ... آپ کے دربار میں حاضر ہوئی  تو سرکار  تاج الاولیاء نے شہادت کی دونوں انگلیاں اس کی آنکھوں پر رکھ دیں -  جوں ہی انگشت شفاء اس کی آنکھوں سے مس ہوئی  ،  اللّٰه تعالیٰ  نے اس کی آنکھیں روشن کردیں -