پرلاد
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر پرلاد شہنشاہ ہفت اقلیم سید محمد بابا تاج الدین اولیاء کے ایک قدیم غلام ... احمد علی خان صاحب نے ایک شخص کو بابا صاحب کی خدمت میں پیش کیا اور عرض کی ... حضور یہ آپ کا غلام ہونے کے باوجود تنگدست ہے اس پر توجہ فرمائیں - بابا صاحب نے جواب میں فرمایا ... " ہم تو پرلاد کا بھی خیال رکھتے ہیں " - احمد علی خان صاحب اس جواب کو نہیں سمجھے البتہ جس کے لئے آپ نے کہا تھا وہ سمجھ گیا - اس نے خان صاحب کو مایوس دیکھ کر کہا ... باوا نے جو فرمایا ہے اسے آپ سمجھے - اس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا تب اس شخص نے ان کو بتایا کہ میرے گھر پوتا ہوا ہے اس کا نام ہم لوگوں نے پرلاد رکھا ہے اس لئے باوا فرما رہے ہیں کہ ہم اس کا ہی نہیں اس کے پوتے کا بھی خیال رکھتے ہیں جو ابھی پیدا ہوا ہے -