کاشی یاترا
کشف و کرامات کاشی یاترا ایک دفعہ ایک گوسائیں ... بابا تاج الدینؒ کے پاس حاضر ہوئے ، پرنام کیا اور بیٹھ گئے - بہت دیر تک بیٹھے رہے - اس دوران کوشش کی کہ سرکار کے پیر دبائیں ... جیسے ہی وہ اپنے ہاتھ بابا صاحب کے پیروں کے قریب کرتے ، آپ اپنے پیر کھینچ لیتے - انہوں نے عرض کیا ... بابا ! حکم ہو تو کاشی جاتا ہوں ، بابا صاحب نے اپنے پیر آگے بڑھا دیئے اور گوسائیں جی نے دبانا شروع کیا - تھوڑی دیر بعد سرکار تاج الاولیاء نے ان سے فرمایا ... وہ بوریا اُٹھا ! گوسائیں جی نے بوریا اٹھایا تو اس کے نیچے کاشی کا مندر نظر آیا ... لوگ آرہے ہیں ، جا رہے ہیں ، پوجا پاٹ ہورہی ہے ... گوسائیں جی نے بھی پرنام کیا اور سرکار سے عرض کی ... بابا اب کہاں جاؤں ؟ بابا صاحب نے فرمایا ... " جنگل جانا ، مٹی پتھر کھانا " ،...