شمائل تاج الاولیاءؒ
شمائل تاج الاولیاءؒ حضرت بابا تاج الدین اولیاء کا رنگ گندمی قدرے سیاہی مائل تھا ... قد مبارک درمیانہ ، گردن صراحی دار ، پیشانی فراخ حالت جلال و جمال میں یکساں ، آپ کی آنکھوں میں ایسا نور تھا کہ آپ کے چہرہ مبارک کو کوئی غور سے نہیں دیکھ سکتا تھا - ہاتھ پیر لانبے اور مضبوط تھے ، جسم چھریرا تھا - کبھی لنگوٹ لگا کر جبہ زیب تن فرماتے اور کبھی صرف جبہ ہی ہوتا ... شروع شروع میں قلندرانہ ٹوپی پہنتے تھے بعد میں کوئی چیز سر پر نہ رکھی - لب ولہجہ مدراسی تھا ... گفتگو ہمیشہ دلچسپ ، معنی خیز اور مختصر فرماتے - ہو حضرت ... آپ کا تکیہ کلام تھا اور فعل کے ساتھ " تے " بہت فرماتے تھے مثلا آتے جاتے رہتے ، مٹی پتھر کھاتے ، ایسا نہیں کرتے وغیرہ - بابا تاج الدین خود کلامی میں اکثر فرماتے ... ہم شہنشاہ ہفت اقلیم ہیں ، کبھی فرماتے ... ہم تاج الاولیاء ہیں ، کبھی فرماتے ... قفل میرے پاس ہ...