تیس سالہ بیماری
کشف و کرامات تیس سالہ بیماری جناب تکا رام واکے کر ... سیٹھ نرائن داس کے منیم تھے اور تیس سال سے کھانسی کے عارضہ میں مبتلا تھے - کھانستے کھانستے اور بلغم تھوکتے تیس سال ہوگئے تھے - راتوں کی نیند حرام ہوگئی تھی - واکی میں سیٹھ نرائن داس کا ایک باغ تھا - ایک روز واکے کر صاحب نے دیکھا کہ باغ سے تھوڑے فاصلے پر سرکار تاج الاولیاء بابا تاج الدینؒ ایک درخت کے نیچے تشریف فرما ہیں - واکے کر جانتے تھے کہ بابا صاحب چائے شوق سے پیتے ہیں - انہوں نے چائے تیار کی اور بابا صاحب کے لئے چاندی کے کپ میں چائے لے کر جب نکلے تو سیٹھ نرائن داس نے دیکھ لیا ... وہ بولے ، چاندی کے کپ میں چائے لے کر کہاں جاتا ہے ، لیکن وہ کسی طرح آنکھ بچا کر چاندی کے کپ میں ہی چائے لے کر گئے - بابا صاحب نے دور سے ہی پکارا ..." جا تیرا چاندی کا کپ ناپاک ہوجائے گا " - واکے کر صاحب گڑگڑا کر بولے ... میں کس محنت سے چائے لایا ہوں آپ اسی میں ...