کاٹھ کی تلوار
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر کاٹھ کی تلوار بلور مدراس کے رہنے والے ... بہادر جنگ نامی ایک بہت بڑے سوداگر تھے - سلسلہء نقشبندیہ میں کسی بزرگ سے بیعت تھے - اوراد و اشغال ، ذکر و فکر اور مراقبہ کا اہتمام رکھتے تھے - ایک رات بعد نماز عشاء مراقبہ میں دیکھا کہ ایک بزرگ تشریف لائے اور ایک تلوار ان کی طرف بڑھاتے ہوئے فرمایا ... " بہادر جنگ یہ تلوار لو ، تمہاری تلوار بیکار ہے ، کاٹھ کی ہے " - یہ فرما کر وہ بزرگ غائب ہوگئے - ان کو جب ہوش آیا تو طبیعت اچاٹ ، نسبت غائب ، دل پر وحشت اور عجیب و غریب حالت طاری ہوئی - اتفاق سے کاروبار کے سلسلے میں ان کو بمبئی جانا پڑا - وہاں کے ایک سیٹھ نے ان کو رات کے کھانے پر مدعو کیا - یہ وہاں پہنچے تو کمرے میں قدم رکھتے ہی ایک چیخ ماری اور بے ہوش ہوگئے - میزبان پریشان اور ملازمین حواس باختہ ہوگئے کہ یہ کیا ہوا ؟ کچھ دیر بعد ہوش آیا تو پہلا سوال...