کمیٹی
کمیٹی جس زمانہ میں سرکار تاج الاولیاء شکردرہ لال محل میں تشریف فرما تھے ... آپ کے پاس نذر نیاز ، روپیہ پیسہ بہت زیادہ پیش ہونے لگا - بابا صاحب کے بعض عزیزوں اور دنیا دار خدام نے دیکھا کہ مال و دولت تو کافی آرہی ہے لیکن انہیں اس میں سے کچھ نہیں مل رہا ہے اس لئے کہ سارا انتظام راجہ رگھو جی راؤ کے پاس تھا - بابا تاج الدین اولیاءؒ ... جنہوں نے عمر بھر ہندو ،مسلمان کسی دھرم یا فرقہ میں فرق نہیں کیا ، صرف انسانیت کی خدمت کرتے رہے ... ان کے لئے مسلمانوں نے ایک کمیٹی بنا ڈالی - اس کمیٹی کے صدر نواب نیاز الدین خان اور سیکریٹری یوسف شریف بیرسٹر بنائے گئے - اس کمیٹی نے راجہ رگھو ویر راؤ بھونسلے پر مقدمہ دائر کردیا - مقدمہ کا مقصد یہ تھا کہ کسی طرح بابا صاحب کو لال محل سے لے جایا جائے - اس مذموم مقصد کے لئے کمیٹی نے ایک درخواست ک...