Posts

Showing posts from December, 2025

آخری ملاقات

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر آخری ملاقات    سرکار تاج الاولیاءؒ کے  شکردرہ میں قیام کے دوران  آپ کے سگے چچا زاد بھائی سید یوسف شاہ صاحب  .... بابا صاحب سے ملاقات کے  لئے اپنے گھر والوں کے ساتھ تشریف لائے - جوں ہی یہ سکندر آباد سے چلے  ،  ادھر بابا صاحب نے کہنا شروع کیا  ... آرہا ہے  ،  ادھر  سے آرہا ہے  ،  بہت دنوں کے بعد آرہا ہے   ،  املی کا جھاڑ  ہے وہاں سے آرہا ہے  (  بابا صاحب کے چچا جان سید عباس صاحب کے  مکان  ... گھاس منڈی ،  سکندر آباد  ، میں املی کا درخت تھا ) -  جب یوسف شاہ صاحب شکردرہ پہنچے تو سرکار تاج الاولیاء بے حد جلال میں تھے - خادموں نے عرض کیا  ،  یہ وقت ملاقات کے لئے  مناسب نہیں ہے - سید یوسف صاحب اور ان کے اہل خانہ کے لئے راجہ رگھو جی راؤ نے رہائش کا انتظام کر رکھا تھا - آپ لوگ  وہاں  چلے گئے -  سید صاحب سے  زیادہ دیر انتظار نہ ہوسکا  ،  وہ   بابا ...

تقسسیم ہند کی پیشن گوئی

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر   تقسیم ہند  کی  پیشن گوئی  امراؤتی میں خواجہ محمد حسین صاحب پولیس انسپکٹر تھے - ایک روز بابا تاج الدین کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی ... حضور میں  پولیس میں سپرنٹنڈنٹ ہوجاؤں اس کے لئے دعا فرمائیں - سرکار تاج الاولیاء نے فرمایا  ... ہوجائے گا - سرکار کا جواب سن کر محمد حسین  صاحب خوش ہوگئے اور ہمت کرکے عرض کی  ... سرکار میرا تبادلہ بھی پنجاب ہوجائے - سرکار نے فرمایا  ... یہ خلاف قانون ہے لیکن تو  ایک چمٹا بنا کرلا تب بولیں گے -  خواجہ محمد حسین صاحب سرکار کی دعا سے سپرنٹنڈنٹ ہوگئے اور امراؤ تی سے ناگپور آگئے - بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں حاضر  ہوئے تو حسب الحکم چمٹا لے  کر آئے اور سرکار کو   پیش کیا - سرکار نے اپنے ہاتھ میں لیا پھر کندھے پر رکھا اور گھومتے رہے  ،  کبھی ہاتھ  میں لیتے اور کبھی کندھے پر رکھتے - تھوڑی دیر اسی طرح کرتے رہے پھر ان کو واپس دے کر فرمایا  ... ہوجائے گا مگر دیر لگے گی -  اس زمانہ میں...

پلیگ

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر پلیگ    یہ معلوم نہ ہوسکا کہ بابا تاج الدین کی حیات مبارکہ میں ناگپور  ،  واکی  اور اطراف کے علاقوں میں پلیگ  یا طاعون کی وبا کتنی بار پھیلی -  سرکار تاج الاولیاء کے تذکروں میں  پلیگ سے متعلق چار روایات ملتی ہیں  ...   یہاں چاروں روایات کو   پیش کیا جارہا ہے -    حضرات حسنین کریمین  علیہ الصلوٰة والسلام   سے فدائیت کی نسبت بابا تاج الدین اولیاء کے تمام حالات میں نمایاں تھی - ناگپور میں  پلیگ شدت سے پھیلا اور لوگوں نے اس بلا سے نجات کے لئے آپ سے درخواست کی چنانچہ ایک جلوس مرتب کیا گیا  -  سب سے  آگے خود بابا تاج الدین اپنے ہاتھ میں سبز علم اٹھائے روانہ ہوئے اور   ...  امام دیں سلطان مدینہ  شاہوں کے سردار حسینؑ  ...   زبان  مبارک پر جاری تھا - بابا صاحب نے اس جلوس کے ساتھ شہر کے گلی کوچوں میں گشت لگایا  ... پلیگ تیزی سے شہر سے ختم  ہوگیا -  بابا عبدالکریم صاح...

کاٹھ کی تلوار

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر کاٹھ کی تلوار   بلور مدراس کے رہنے والے  ...  بہادر جنگ نامی ایک بہت بڑے سوداگر تھے - سلسلہء نقشبندیہ میں کسی بزرگ سے بیعت تھے -  اوراد و اشغال  ، ذکر و فکر  اور مراقبہ کا اہتمام رکھتے تھے - ایک رات بعد نماز عشاء مراقبہ میں دیکھا کہ ایک بزرگ تشریف لائے اور ایک  تلوار ان کی طرف بڑھاتے ہوئے فرمایا  ...  "  بہادر جنگ یہ تلوار لو  ،  تمہاری تلوار    بیکار ہے  ،  کاٹھ کی ہے  " -  یہ فرما کر وہ بزرگ غائب ہوگئے -  ان کو جب ہوش آیا تو طبیعت اچاٹ  ،  نسبت غائب  ،  دل پر وحشت اور عجیب و غریب حالت  طاری ہوئی -  اتفاق سے کاروبار کے سلسلے میں ان کو بمبئی جانا پڑا  - وہاں کے ایک سیٹھ نے ان کو رات کے کھانے پر مدعو کیا - یہ وہاں پہنچے تو کمرے  میں قدم رکھتے ہی ایک چیخ ماری اور بے ہوش ہوگئے - میزبان پریشان اور ملازمین حواس باختہ ہوگئے کہ یہ کیا ہوا ؟  کچھ دیر بعد ہوش آیا تو  پہلا سوال...

تاج معین الدین

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر تاج معین الدین    بابا تاج الدین اولیاءؒ  ،  اپنا نام اکثر ...   تاج معین الدین   ....   تاج محی الدین بھی فرماتے تھے - صوفی محبت شاہ صاحب جو آج کل  حیدرآباد  سندھ گاڑی کھاتہ میں مطب کرتے ہیں   بیان کرتے تھے  کہ میں ایک عرصہ تک درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز میں معتکف رہا  اور سرکار معین الدین چشتی اجمیریؒ سے مجھے ایک خصوصی نسبت حاصل تھی -  میرا ایک مرید  ناگپور سی  پی  کے  علاقه سے آیا اور وہاں مجھے اپنے ساتھ چلنے کو کہا  ...  میں نے منظور کرلیا - وہاں پہنچ کر میں نے قیام کیا ہی  تھا کہ حاضرین میں سے کسی نے بابا صاحب کا ذکر چھیڑ کر کہا  ... آپ ان کے علاقے میں آئے ہیں تو وہاں حاضری دینا ضروری ہے -   بدقسمتی سے میں نے کہہ دیا کہ ہم خواجہ صاحب کے نام لیوا ہیں  ،  ہمیں بابا تاج الدین صاحب سے کیا لینا ہے  ؟   بات آئی گئی ہوگئی -  ہم نماز عشاء سے فارغ ہوکر سو رہے - ک...

پلٹن

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر پلٹن     بابا تاج الدین اولیاءؒ اپنے بچوں کے اجتماع کو میری پلٹن کہہ کر مخاطب کرتے تھے -  ایک روز اپنی پلٹن سے مخاطب ہوکر فرمایا  ... "  جو  جنت میں جانا چاہتا ہے ہاتھ اٹھائے   ...   ہینڈز اپ   "  ،   خوشی میں قریب قریب  ساری پلٹن نے ہاتھ اٹھائے - اس کے بعد فرمایا  ... " ہینڈز  ڈاؤن  ہاتھ نیچے کرو " ...   اس کے تھوڑی دیر بعد فرمایا  ... "  اچھا اب جو ہمارے ساتھ رہنا چاہتا ہے ہاتھ اٹھائے  ،  ہینڈز اپ   " ...   اس مرتبہ  صرف ان حضرات ہی نے ہاتھ اٹھائے جن کو سرکار ن ے فہم عطا کی تھی - یہ مظاہرہ چلتے چلتے ہورہا تھا -  جن غلاموں نے یہ سمجھ کر ہاتھ  اٹھایا تھا  ... دوزخ ہمیں پسند ہے ہمراہ آپ کے  ... ان کے لئے فرمان ہوا  ... "  تم ہمارے ساتھ رہو ،   سرکار نبی کریم شفیع المذنبین صلی اللّٰه علیہ وسلم ہر عاصی کی شفاعت کرکے ہی روانہ ہوں گے...

اللّٰه کہاں ہے

  ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر اللّٰه کہاں ہے  اسماعیل خان صاحب  ... حضرت قاضی بابا کی خدمت میں اکثر تشریف لاتے تھے - یہ بزرگ حضرت بابا تاج الدین اولیاءؒ کے حاضر  باش اور عاشق تھے - وہ فرماتے تھے سرکار مجھے بڑے بھائی کہہ کر مخاطب فرماتے تھے -   ایک روز انہوں نے اپنے عزیز کا واقعہ سنایا -   میرے ایک عزیز   بی - اے کے طالب علم تھے - دو سال سے فیل ہورہے تھے - بالکل دہریہ تھے -  میں نے کئی بار بابا صاحب کا ذکر  کیا  اور ان سے کہا کہ تم ایک بار سرکار کی خدمت میں چلو  ،  میں عرض کروں گا تم پاس ہوجاؤ گے - لیکن ایسا شخص جو اللّٰه کو نہ مانے وہ  بزرگوں کی خدمت میں کس طرح حاضر ہوسکتا تھا -  تیسرے سال جب فیل ہوئے تو آنکھیں کھلیں اور بابا صاحب کی خدمت میں چلنے کے لئے مجھ سے کہا - تب میں نے ان سے کہا کہ تمہیں  سرکار کے   پیر   پکڑنا ہوں گے  ...  جب تک وہ تمہیں خوشخبری نہ سنا دیں  ،   پیر   پکڑے  ہی رہنا -  ...

تعویذ

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر تعویذ      یہ واقعہ میری اہلیہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ... ان کے  والد   محمد احمد صاحب  پر ہندوؤں نے غبن کا الزام لگایا - وہ نہایت نیک اور   پرہیزگار انسان تھے - ان کا قیام چھندواڑہ  میں تھا - اس الزام سے وہ بے حد دلبرداشتہ ہوئے - چند احباب نے ان کو مشورہ دیا کہ ناگپور  جاکر بابا تاج الدین اولیاءؒ سے عرض کرو چنانچہ یہ ناگپور روانہ ہوئے -  ان دنوں بابا صاحب کا قیام رگھو جی راؤ بھونسلے کے محل شکر درہ میں تھا - ان کو یہاں آئے  ہوئے دو روز گزر گئے لیکن شرف باریابی  نصیب نہ ہوا - تیسرے دن بھی مایوسی سے دوچار ہونا پڑا - یکایک بابا صاحب باہر آئے اور دوسری طرف روانہ ہوگئے  ... یہ اور زیادہ  مایوس ہوگئے اور دل میں خیال کیا  کہ مقصد میں ناکامی ہوگی اس لئے بابا صاحب متوجہ نہیں ہورہے - یہ خیال دل میں آتے ہی  سرکار تاج الاولیاء ان کی طرف پلٹے اور فرمایا  ... "بابا تم میرے پاس کیوں آنا تمہارا نام تو خود تعویذ ہے "-  سرکار کے یہ الف...

آزمائش

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر آزمائش      پوتین بھائی  ... بابا یوسف تاجی کے برادر نسبتی تھے - واکی شریف میں لچھمی بائی کے پڑوس میں رہتے تھے - لچھمی بائی بہت حسین لڑکی  تھی  اور پوتین بھائی بھی خوبصورت جوان تھے - ایک روز سرکار تاج الاولیاءؒ نے پوتین بھائی سے فرمایا  ... ہم تجھے آزمائیں گے - چند روز  بعد آزمائش شروع ہوئی - لچھمی بائی نے پوتین بھائی کو چھیڑنا شروع کیا - پریشان ہوکر انہوں نے اسماعیل صاحب پٹیل سے مشورہ کیا  ،   انہوں نے مشورہ دیا کہ کانچکوری لا کر اس کے جسم پر خفیہ طور پر ڈال دو  ( اس میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس کا رواں جسم پر جہاں  چھو جائے وہاں ناقابل برداشت خارش ہوتی ہے )   چنانچہ پوتین بھائی نے اس پر عمل کیا -  لچھمی بائی کا کھجلی سے اتنا برا حال ہوا کہ اس نے پوتین بھائی کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروادی - داروغہ تفتیش کے لئے  گھوڑے پر  سوار ہوکر آیا  اور  دوران تفتیش  پوتین بھائی کو زور زور سے گالیاں دینی شروع کیں - سرکار تاج ا...

مائی نوری

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر   مائی نوری  کراچی میں ایک نو مسلم بزرگہ مائی نور محمدی  ( مائی نوری ) کا قیام تھا - یہ مائی حضرت بوعلی شاہ قلندؒر کی حاضر باش رہیں اور قلندر صاحب  سے اس قدر عشق ہوگیا کہ گھر بار  ... عزیز اقارب سب کو خیر باد کرکے مذہب اسلام قبول کرلیا - مائی صاحبہ کو حضرت قلندر صاحب کی  زیارت کا شرف بھی حاصل ہونے لگا - جب لگن اور بڑھی تو ان کی خواہش ہوئی کہ سرکار بو علی شاہ قلندر خواب کے بجائے   بیداری  میں نظر آ  ئیں -  چونکہ عشق صادق تھا  ... حضرت بو علی شاہ قلندر نے مائی صاحبہ کو بشارت دی کہ تو بیداری میں مجھے دیکھنا چاہتی ہے تو ناگپور جا  ...  تاج الدین کی شکل میں  ... میں وہاں موجود ہوں - چنانچہ مائی نوری ناگپور پہنچیں - سرکار تاج الاولیاء نے مائی کے دربار پہنچنے سے   پیشتر  حاضرین سے مخاطب ہوکر فرمایا  ... چلو رے ہماری جوگن آرہی ہے -  یہ فرماکر سرکار تاج الاولیاءؒ اسٹیشن کی طرف روانہ ہوئے اور اسٹیشن سے ایک فرلانگ قبل آپ رک گئے...

پرلاد

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر  پرلاد      شہنشاہ ہفت اقلیم سید محمد بابا تاج الدین اولیاء کے ایک قدیم غلام  ... احمد علی خان صاحب نے ایک شخص کو بابا صاحب کی خدمت  میں پیش کیا اور عرض کی  ... حضور یہ آپ کا غلام ہونے کے باوجود تنگدست ہے اس پر توجہ فرمائیں - بابا صاحب نے جواب میں فرمایا  ...  " ہم تو پرلاد کا بھی خیال رکھتے ہیں " - احمد علی خان صاحب اس جواب کو نہیں سمجھے البتہ جس کے لئے آپ نے کہا تھا وہ سمجھ گیا - اس نے خان صاحب کو مایوس دیکھ کر  کہا  ... باوا نے جو فرمایا ہے اسے آپ سمجھے - اس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا تب اس شخص نے ان کو بتایا کہ میرے گھر   پوتا ہوا  ہے اس کا نام ہم لوگوں نے پرلاد رکھا ہے اس لئے باوا فرما رہے ہیں کہ ہم اس کا ہی نہیں اس کے پوتے کا بھی خیال رکھتے ہیں جو ابھی     پیدا ہوا ہے -

بابا الله الله کرنا

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر   بابا اللّٰه اللّٰه کرنا    ایک حافظ صاحب پابند شریعت سرکار بابا تاج الدین اولیاءؒ کی خدمت میں ایک مقدمہ کی فتحیابی کے سلسلے میں حاضر ہوئے - سرکار نے  ان کی طرف دیکھا  ،  اس کے بعد زمین پر کچھ لکھا اور فرمایا  ... تمہارا کام ہوگیا ،  تم جاؤ -  یہ حضرت کچھ وقت اور آپ کے پاس ٹھہر کر  فیض حاصل کرنا چاہتے تھے  ،  چند دن کے لئے رک گئے -  ایک روز سرکار تاج الاولیاء جنگل میں چل رہے تھے  ... یہ بھی ہمراہ تھے  ،  بابا صاحب جنگل کی ایک کٹیا میں اندر چلے گئے - اس میں ایک  مائی صاحبہ تھیں - حافظ صاحب کے دل میں خیال   پیدا ہوا  ... کٹیا میں تنہا عورت ہے  ،  بابا صاحب کو تنہائی میں نہیں جانا چاہئیے -  سرکار واپس لوٹے اور حافظ صاحب کی طرف اشارہ کرکے فرمایا  ... اس کو نکالو یہ فسادی آدمی ہے  ،  اس کو بھگاؤ - یہ فرما کر  پھر جنگل کی  طرف چل دیئے -  حافظ صاحب بہت  پشیمان ہوئے اور معاف...

رشوت کی کمائی

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر   رشوت کی کمائی    ناگپور کوتوالی کے منشی  ،  عبدالرحمٰن صاحب کو ایک روز رشوت میں کافی رقم ملی - اس خوشی میں وہ  کچھ مٹھائی لے کر سرکار بابا صاحبؒ  کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ مٹھائی سرکار تاج الاولیاء کے سامنے رکھی - لیکن بابا صاحب نے اسے ہاتھ نہیں لگایا - منشی جی ادب  سے کھڑے رہے اور دل میں کہتے رہے کہ سرکار قبول کرلیں - لیکن بابا صاحب نے ان کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کیا -  اس دوران ایک شخص نے آپ کی خدمت میں جوار کی روٹی پیش کی جو وہ خصوصی طور پر اپنے گھر سے سرکار کے لئے پکوا کر لایا تھا -  سرکار تاج الاولیاء نے اسے اپنے قریب بلا کر فرمایا  ..." یہ رزق حلال ہے اسے ہم کھائیں گے "- بابا تاج الدین نے ایک ٹکڑا توڑ کر نوش  کیا   اور منشی جی سے مخاطب ہوکر  فرمایا  ... "رشوت کی کمائی سے دین و دنیا دونوں خراب ہوتے ہیں جی " - 

ہم نے اپنی مہر لگا دی

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر ہم  نے  اپنی  مہر  لگادی    ایک نواب صاحب کی اٹھارہ لاکھ کی جائیداد کا مقدمہ کورٹ میں چل رہا تھا - یہ کورٹ کے چکروں سے تنگ آکر سرکار تاج الاولیاؒء کی  خدمت میں حاضر ہوئے اور قدم بوس ہوکر سرکار سے عرض کیا کہ کیس کا فیصلہ میرے حق میں ہوجائے اور پوری جائیداد مجھے مل جائے  - سرکار نے کوئی جواب نہیں دیا - کئی روز بعد سرکار بابا صاحب تانگہ میں تشریف لے جا رہے تھے  - نواب صاحب بھی تانگہ کے  پیچھے دوڑ  رہے تھے -  راستے میں ایک ہریجن کپڑے میں بندھی ہوئی روٹیاں سر پر رکھ کر جا رہا تھا - اس کی نظر جیسے ہی سرکار  پر  پڑی  ، دوڑ کر سرکار کے قدموں  میں سر جھکایا - بابا تاج الدین نے روٹی کی پوٹلی اس کے سر سے اٹھالی اور تانگہ سے نیچے اتر گئے - قریب ہی ایک املی کا  پیڑ تھا  ... آپ  اس کے سائے میں  بیٹھ گئے - پوٹلی کو  کھولا اس میں سے ایک روٹی نکال کر آدھی نوش فرمائی اور آدھی نواب صاحب کو عطا کرکے  فرمایا  ... "  پ...

بابو بہت میلا کھایا

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر بابو   بہت  میلا   کھایا    کانپور سے ایک کیمیا گر  ... سرکار بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں کیمیا کا نسخہ حاصل کرنے کے لئے حاضر ہوا - کئی دنوں تک  بابا صاحب سے اپنا مدعا عرض کرتا رہا  ... یہاں تک کہ چار ماہ گزر گئے - تنگ آکر ایک روز سرکار سے عرض کیا کہ  ... دال چاول کھاتے  کھاتے تھک گیا ہوں - سرکار تاج الاولیاء نے فرمایا  ... جس لنگر خانے کی تو بات کرتا ہے ،  اس لنگر خانے سے ہم بھی کھاتے ہیں -  یہ سن کر وہ خاموش ہوگیا -  چند دنوں بعد  ،  ایک دن بابا صاحب ...  محمد   بیگ صاحب بٹن والے کے مکان پر تشریف فرما تھے - کیمیا گر وہاں پہنچ گیا اور موقع پا کر  بابا صاحب سے عرض کیا  ... سرکار میرے لئے اب کیا حکم ہے  ،  جواب میں آپ نے فرمایا  ..." بابو بہت میلا کھایا تھا  ،  اس کی صفائی  ہوگئی اب صرف دال روٹی ملے گی  ،  جا کو آؤ  "-  مطلب یہ کہ تم نے غلط کام کرک...

الله بابا

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر اللّٰه    بابا        مولانا قاضی نور احمد صاحب ضلع چاندہ سے حاضر دربار ہوئے - یہ اہلحدیث غیر مقلد تھے - حاضر ہونے کا مقصد تصدیق واقعات  تھا - بابا تاج الدین اولیاءؒ کے تصرفات کی ہر طرف بلکہ تمام عالم میں دھوم تھی - یہ انبیاء علیہم السلام کو مجبور محض سمجھنے والے بھلا  کسی ولی کے تصرفات کا اعتراف کس طرح کرلیتے -  ادھر جن احباب سے واقعات سنے ان کو جھوٹا نہیں جانتے تھے - مجبور ہوکر خود شکردرہ حاضر ہوئے - چند روز کے قیام میں حاضرین دربار  کا حال دیکھا تو بدعقید تی  اور بھی بڑھی  ، کہ  نہ یہاں خدا کا ذکر ہے نہ رسول صلی اللّٰه علیہ وسلم کا نام ہے جدھر دیکھئے بابا ہی بابا ورد  زبان  ہے  ... اللّه بابا کی صدائیں لگ رہی ہیں  ،  لوگ ہیں کہ بابا کے نام کا وظیفہ   پڑھ  رہے ہیں  ... انہیں حاجت روا  ،  مشکل کشا اور نہ جانے کیا  کیا سمجھ رہے ہیں - ان کے پاؤں کی خاک کو سرمہ بناتے ہیں  - سلام علیکم...