آزمائش
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر آزمائش پوتین بھائی ... بابا یوسف تاجی کے برادر نسبتی تھے - واکی شریف میں لچھمی بائی کے پڑوس میں رہتے تھے - لچھمی بائی بہت حسین لڑکی تھی اور پوتین بھائی بھی خوبصورت جوان تھے - ایک روز سرکار تاج الاولیاءؒ نے پوتین بھائی سے فرمایا ... ہم تجھے آزمائیں گے - چند روز بعد آزمائش شروع ہوئی - لچھمی بائی نے پوتین بھائی کو چھیڑنا شروع کیا - پریشان ہوکر انہوں نے اسماعیل صاحب پٹیل سے مشورہ کیا ، انہوں نے مشورہ دیا کہ کانچکوری لا کر اس کے جسم پر خفیہ طور پر ڈال دو ( اس میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس کا رواں جسم پر جہاں چھو جائے وہاں ناقابل برداشت خارش ہوتی ہے ) چنانچہ پوتین بھائی نے اس پر عمل کیا - لچھمی بائی کا کھجلی سے اتنا برا حال ہوا کہ اس نے پوتین بھائی کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروادی - داروغہ تفتیش کے لئے گھوڑے پر سوار ہوکر آیا اور دوران تفتیش پوتین بھائی کو زور زور سے گالیاں دینی شروع کیں - سرکار تاج ا...