Posts

Showing posts from August 3, 2025

پیش لفظ

Image
پیش لفظ  اخرج بصفاتی الی خلقی  من راک فقد رانی و من قصدک قصدنی و من احبک احبنی ( حدیث قدسی ) میری صفات سے مخلوق پر ظاہر ہو ( اور ان کو میری طرف بلا ) جو تجھے دیکھے گا وہ مجھے دیکھے گا اور جو تیرا  قصد کرے گا وہ میرا قصد کرے گا اور جو تجھ سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرے گا  ہزار  بار  بشویم  دہن  ز  مشک  و  گلاب  ہنوز  نام  تو  گفتن  کمال  بے ادبی  است  اس ذات  باری تعالیٰ کا کس زبان سے شکر ادا کیا جائے کہ اس نے اپنے محبوب نبی کریم   صلی الله علیہ وآ له وسلّم کا سکہ ہمارے زمانے  میں بھی بہ شکل و اسم بابا تاج الدین  ... کامٹی  .. ناگپور  مہاراشٹر ہی میں نہیں بلکہ چار دانگ عالم میں جاری کیا  ...  جسے ہر زمانہ میں کل یوم ھو فی شان  علیحدہ علیحدہ شکل و شباہت میں جاری کرتا رہا ہے - ہمیں اپنی قسمت پر ناز ہے  کہ ہم کو اس ہستی نے اپنی آغوش رحمت میں لیا ہے جس نے دین کی حقیقی و عملی خدمت انجام دی - ایسی  ہستی کی تعریف و توصیف یا ان کے ارش...