Posts

Showing posts from December 5, 2025

واکی شریف -- 2

Image
  واکی شریف  واکی شریف میں بچپ بھائی نے سرکار تاج الاولیاء کے لئے دو بیل کا تانگہ خرید کر سواری میں  پیش کیا ... جس کو کلو بنجارہ ، راما کنبی اور  جمن لنگڑا ہانکا کرتے تھے - ایک روز سرکار گھومتے ہوئے کاشی ناتھ راؤ جی کے مکان پر پہنچے - اس وقت وہاں گھر کے لوگ جوار  پیس  رہے تھے - بابا صاحب نے سب کو اٹھا دیا اور خود جوار  پیسنے  بیٹھ گئے - لوگوں نے دست بستہ عرض کی  ... سرکار آپ کیوں تکلیف فرماتے ہیں  ؟   ارشاد ہوا  ... " ارے چپ  رے چپ  ... ہمارا ہم جانتے  ،  مائی جی  (  پٹیل صاحب کی بیگم اور نیل کنٹھ راؤ کی والدہ ) پکاتے  ،  ہم  کھاتے "- سرکار نے ڈیڑھ پائیلی جوار پیس دی   ... مائی جی نے اس کی روٹی پکائی ،  جس کو سب لوگوں نے تبرک کے طور پر تھوڑی تھوڑی  کھائی -  آپ واکی کو چھوٹا ناگپور فرمایا کرتے تھے - ایک روز بابا صاحب تفریح کرتے ہوئے گاڑا گھاٹ پر تشریف لائے اور بولے ..." اب ہم  یہیں  رہتے - دوسرے روز خود فرمانے لگے  ... نکو رے  ،  لوگا...