رشوت کی کمائی
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
رشوت کی کمائی
ناگپور کوتوالی کے منشی ، عبدالرحمٰن صاحب کو ایک روز رشوت میں کافی رقم ملی - اس خوشی میں وہ کچھ مٹھائی لے کر سرکار بابا صاحبؒ
کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ مٹھائی سرکار تاج الاولیاء کے سامنے رکھی - لیکن بابا صاحب نے اسے ہاتھ نہیں لگایا - منشی جی ادب
سے کھڑے رہے اور دل میں کہتے رہے کہ سرکار قبول کرلیں - لیکن بابا صاحب نے ان کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کیا -
اس دوران ایک شخص نے آپ کی خدمت میں جوار کی روٹی پیش کی جو وہ خصوصی طور پر اپنے گھر سے سرکار کے لئے پکوا کر لایا تھا -
سرکار تاج الاولیاء نے اسے اپنے قریب بلا کر فرمایا ..." یہ رزق حلال ہے اسے ہم کھائیں گے "- بابا تاج الدین نے ایک ٹکڑا توڑ کر نوش
کیا اور منشی جی سے مخاطب ہوکر فرمایا ... "رشوت کی کمائی سے دین و دنیا دونوں خراب ہوتے ہیں جی " -
Comments
Post a Comment