آزمائش


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


آزمائش 

 

  پوتین بھائی  ... بابا یوسف تاجی کے برادر نسبتی تھے - واکی شریف میں لچھمی بائی کے پڑوس میں رہتے تھے - لچھمی بائی بہت حسین لڑکی

 تھی  اور پوتین بھائی بھی خوبصورت جوان تھے - ایک روز سرکار تاج الاولیاءؒ نے پوتین بھائی سے فرمایا  ... ہم تجھے آزمائیں گے - چند روز

 بعد آزمائش شروع ہوئی - لچھمی بائی نے پوتین بھائی کو چھیڑنا شروع کیا - پریشان ہوکر انہوں نے اسماعیل صاحب پٹیل سے مشورہ کیا  ، 

 انہوں نے مشورہ دیا کہ کانچکوری لا کر اس کے جسم پر خفیہ طور پر ڈال دو  ( اس میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس کا رواں جسم پر جہاں

 چھو جائے وہاں ناقابل برداشت خارش ہوتی ہے )   چنانچہ پوتین بھائی نے اس پر عمل کیا - 

لچھمی بائی کا کھجلی سے اتنا برا حال ہوا کہ اس نے پوتین بھائی کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروادی - داروغہ تفتیش کے لئے  گھوڑے پر

 سوار ہوکر آیا  اور  دوران تفتیش  پوتین بھائی کو زور زور سے گالیاں دینی شروع کیں - سرکار تاج الاولیاء نے بھی داروغہ  پولیس کی اکڑ

   پھوں سنی  اور داروغہ کے نوکر سے کہا کہ  ... گھوڑے کا  تنگ کھول دے  ،  اس نے بابا صاحب کے حکم پر عمل کیا - اس  پر داروغہ 

صاحب اور غضبناک ہوئے اور بابا صاحب کے سامنے آکر تفتیش کا پرچہ  پھاڑ دیا -

بابا تاج الدین نے فرمایا  ..." یہ کوٹ اتار دے اور کالے پانی جا  ،  یہ وردی ہم ہی نے تو دی تھی "- داروغہ جب تھانہ واپس پہنچا تو اسے

 ملازمت سے برخاست کر دیا گیا اور اس کی وردی چھن گئی - اس کے ساتھ ہی کسی مقدمے میں ایسا ماخوذ ہوا کہ اس کو کالے پانی کی سزا

 بھی ہوئی - اس طرح سرکار نے ایک تیر سے کئی نشانے کئے یعنی لچھمی بائی کی غلط روش ٹھیک ہوگئی  ... پوتین بھائی کو اس کے چکر میں

 آنے نہیں دیا اور داروغہ کا تمام کھایا   پیا نکال دیا -


گھوڑے کا  تنگ  ...  تنگ سے مراد  ،  گھوڑے کی لگام یا وہ رسی جو  سواری کے دوران  گھوڑے کو قابو کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے - 

Comments

Popular posts from this blog

پیش لفظ

حالات زندگی - - 3

حالات زندگی - - 2