اللّٰه کہاں ہے

 

ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


اللّٰه کہاں ہے 

اسماعیل خان صاحب  ... حضرت قاضی بابا کی خدمت میں اکثر تشریف لاتے تھے - یہ بزرگ حضرت بابا تاج الدین اولیاءؒ کے حاضر

 باش اور عاشق تھے - وہ فرماتے تھے سرکار مجھے بڑے بھائی کہہ کر مخاطب فرماتے تھے -   ایک روز انہوں نے اپنے عزیز کا واقعہ سنایا -

  میرے ایک عزیز   بی - اے کے طالب علم تھے - دو سال سے فیل ہورہے تھے - بالکل دہریہ تھے -  میں نے کئی بار بابا صاحب کا ذکر

 کیا اور ان سے کہا کہ تم ایک بار سرکار کی خدمت میں چلو  ،  میں عرض کروں گا تم پاس ہوجاؤ گے - لیکن ایسا شخص جو اللّٰه کو نہ مانے وہ 

بزرگوں کی خدمت میں کس طرح حاضر ہوسکتا تھا -

 تیسرے سال جب فیل ہوئے تو آنکھیں کھلیں اور بابا صاحب کی خدمت میں چلنے کے لئے مجھ سے کہا - تب میں نے ان سے کہا کہ تمہیں

 سرکار کے   پیر   پکڑنا ہوں گے  ...  جب تک وہ تمہیں خوشخبری نہ سنا دیں  ،   پیر   پکڑے  ہی رہنا -   اگر اس کے لئے راضی ہو تو میں لے چلتا

 ہوں - وہ راضی ہوگئے - سرکار کی خدمت میں   پہنچے  اور قدم بوس ہوکر   پیر  پکڑ لئے -  میں نے دل میں عرض کیا  ... سرکار یہ میرا عزیز ہے

 مگر اللّٰه کو بھی نہیں مانتا  ،  اس کی مراد پوری کردیجئے تو یہ راہ راست پر آجائے گا - تھوڑی دیر بعد سرکار تاج الاولیاء نے ان کو کھڑا کیا اور

 فرمایا  ... بول انشاء اللّٰه  تعالیٰ ہم کامیاب ہوگا - تین مرتبہ یہ کلمات کہلوا کر جب اللّٰه کے وجود کو منوا لیا تب فرمایا  ... بس جاؤ تم پاس

 ہوگئے -  اللّٰه کے فضل سے امتحان دیا - اس سال پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے کامیاب ہوئے - 

اب بابا صاحب کی خدمت میں حاضر ہونے لگے - ایک روز میرے ساتھ سرکار کی خدمت میں موجود تھے  ... میں سرکار کے   پیر دبا رہا تھا -

 ان عزیز نے میرے کان میں سرگوشی کی کہ  بابا صاحب سے دریافت کیجئے ... اللّٰه کہاں ہے  ؟  میں نے غصہ سے کہا کیا مجھے  مار کھلائے گا - 

یہ بات ختم نہ  ہونے پائی تھی کہ سرکار اٹھ بیٹھے اور فرمانے لگے  ... Look here Mr ! things which you  see are called 

  objects  understand understand  - یہ الفاظ سن کر میرے عزیز بالکل مومن بن گئے - تعلیم مکمل کرکے وکالت شروع کی جو

 بہت اچھی چلی -







Comments

Popular posts from this blog

پیش لفظ

حالات زندگی - - 3

حالات زندگی - - 2