درازئ عمر کی دعا


کشف و کرامات 

 درازئ عمر  کی  دعا  


میری دادی مرحومہ رائے پور کی رہنے والی تھیں - اللّٰه تعالیٰ نے انہیں اولاد کثیر عطا کی تھی لیکن ان کے بچے کم سنی ہی میں فوت

 ہوجاتے تھے - ایک مرتبہ ان کے دو لڑکے شدید بیمار ہوگئے - ان بچوں کا بہت علاج کرایا  ،  بارگاہ الٰہی میں بڑی دعائیں مانگیں لیکن

 مشیت ایزدی کو کچھ اور ہی منظور تھا - ایک بچہ کا انتقال ہوگیا  ،  دوسرے کی حالت بھی ناگفتہ بہ تھی - جس بچے کا انتقال ہوگیا تھا اس 

کی تدفین کرکے  عزیز  و اقارب گھر آئے تو گھر میں کہرام مچا ہوا تھا  ... یعنی دوسرا بچہ بھی اللّٰه کو   پیارا ہوگیا -

  یہی وہ زمانہ تھا جب بابا تاج الدین اولیاءؒ  کا شہرہ دور دور تک پھیل چکا تھا - وہ اپنے دوسرے دو لڑکوں کو لے کر بابا صاحب کے دربار

 میں حاضر ہوئیں اور سرکار تاج الاولیاء سے دونوں بچوں کی درازئ عمر کی التجا کی -  بابا صاحب نے میرے والد مرحوم کو دیکھ کر فرمایا  ...

 اماں چھوٹے میاں ووٹے میاں اچھے رہتے  - لیکن ان کے بڑے بھائی کو دیکھ کر چپ چاپ رہ گئے - اس کا انجام   یہ ہوا کہ تیرہ    چودہ 

سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا - میرے والد نے طویل عمر   پائی - ان سے چھ لڑکے   پیدا ہوئے  ،  ان میں سے  پانچ کراچی میں مقیم 

ہیں -

راوی  ... پروفیسر ایم اے نعیم 

ملیر   کراچی              






Comments

Popular posts from this blog

پیش لفظ

حالات زندگی - - 3

حالات زندگی - - 2